ویمنز ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کو 150 رنز سے شکست، مقابلے سے بھی باہر

منگل 21 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے ایک اہم میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 150 رنز سے شکست دے دی۔

کولمبو کے آر پریماداس اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے  میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف 40 اوورز میں 9 وکٹوں پر 313 رنز بنائے تھے تاہم ڈک ورتھ لوئس  میتھڈ کے تحت پاکستان کو پہلے 306 رنز اور پھر 234 رنز درکار تھے۔ پاکستان کی ٹیم نے 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 83 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: ویمنز ورلڈ کپ 2025، آسٹریلیا نے پاکستان کو ہرا کر پوائنٹ ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی

بارش کے باعث کھیل کے 2 گھنٹے ضائع ہوئے جس کے نتیجے میں میچ پہلے 50 کی بجائے 40 اوورز کا کردیا گیا۔ کھیل پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے دوبارہ شروع ہوا۔

میچ کے آغاز کے فوری بعد ہی بارش نے میدان میں مداخلت کی جب صرف 2 اوورز کا کھیل ہی ممکن ہو سکا تھا۔ پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا لیکن جلد ہی بارش نے کھلاڑیوں کو واپس ڈریسنگ روم بھیج دیا۔

بارش سے قبل ہی پاکستان کو ایک شاندار کامیابی حاصل ہوئی تھی جب فاطمہ نے جنوبی افریقہ کی اوپنر تسمین برِٹس کو صفر پر آؤٹ کر دیا تھا۔ برٹس، فاطمہ کی آؤٹ سوئنگ گیند پر نتالیا پرویز کے ہاتھوں پہلی سلپ میں کیچ ہوئیں۔ اس وقت جنوبی افریقہ کا اسکور صرف 6 رنز پر ایک وکٹ تھا۔

تاہم بعد میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے بہت اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور صرف 40 اوورز میں 9 وکٹوں پر 312 رنز بناکر پاکستان کے لیے ایک مشکل ٹارگٹ سیٹ کیا۔

ورلڈ کپ میں پاکستان کی مشکلات اور بارش کا اثر

یہ میچ پاکستان کے لیے نہایت اہمیت کا حامل تھا کیونکہ گزشتہ دونوں میچز انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف بارش کی نذر ہو چکے ہیں جس کے باعث قومی ٹیم پوائنٹس حاصل نہ کر سکی۔ سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے اس میچ میں فتح ناگزیر تھی۔

مزید پڑھیے: بھارتی ہٹ دھرمی برقرار: ویمنز ورلڈ کپ کے میچ میں بھی بھارتی کپتان کا پاکستانی کپتان سے ہاتھ ملانے سے گریز

بارش کے باعث پاکستان کو میچ سے قبل اپنی پریکٹس سیشن بھی انڈور وینیو پر منتقل کرنا پڑا جو کولمبو کے سنہالی اسپورٹس کلب کے قریب واقع تھا۔

پہلے بھی آمنا سامنا ہوچکا

ورلڈ کپ سے قبل کولمبو میں کھیلے گئے ایک وارم اپ میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ اس سے قبل ستمبر میں لاہور میں کھیلی گئی ہوم سیریز میں بھی پاکستان نے 3 میچوں کی سیریز 1-2 سے گنوائی تھی۔

مزید پڑھیں: ویمنز ورلڈ کپ: جنوبی افریقی اوپننگ بیٹر نے اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا

جنوبی افریقی ٹیم نے کولمبو میں اپنے آخری بارش سے متاثرہ میچ میں سری لنکا کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی جو کہ صرف 20 اوورز پر مشتمل تھا۔

جنوبی افریقہ کی احتیاط اور عزائم

جنوبی افریقہ کی فاسٹ بولر ماساباتا کلاس نے میچ سے قبل کہا کہ پاکستان ایک مضبوط ٹیم ہے اور انہیں تر نوالہ نہیں سمجھا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں میدان میں جا کر یہ نہیں سوچنا کہ یہ آسان میچ ہے بلکہک ہمیں اپنے بنیادی اصولوں پر قائم رہنا ہوگا جیسا کہ ہم شروع سے کرتے آئے ہیں۔

پاکستان ویمن ٹیم

عمیمہ سہیل، منیبہ علی، سدرہ آمین، عالیہ ریاض، نتالیہ پرویز، فاطمہ ثنا (کپتان)، سدرہ نواز (وکٹ کیپر)، رمین شمیم، ڈیانا بیگ، نشرا سندھو، سعدیہ اقبال۔

جنوبی افریقہ ویمن ٹیم

لورا وولفارڈٹ (کپتان)، تسمین برٹس، سونے لیوس، میریزان کیپ، اینری ڈرکسن، کلوی ٹرایون، نادین ڈی کلرک، کارابو میسو (وکٹ کیپر)، نونڈومیسو شانگاسی، آیابونگا کھاکا، نونکولولیکو ملابا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مکہ مدینہ ہائی وے پر بس حادثے میں 42 بھارتی عمرہ زائرین جاں بحق

غزہ امن منصوبہ: حماس نے سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرار داد کو مسترد کردیا

الیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان

قدرتی آفات سے بچاؤ کے لیے گوگل ڈیپ مائنڈ مددگار، جانیں کیسے؟

سہ ملکی سیریز ٹرافی کی راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں رونمائی کردی گئی

ویڈیو

جنرل فیض حمید کیس کا فیصلہ کب آئےگا، اور کتنی سزا کا امکان ہے؟

حکومت سیاسی درجہ حرارت میں کمی پر متفق، پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ جلد ہوگا، فواد چوہدری

گھر کے کچن سے فوڈ برانڈ تک کا سفر: چکوال کے جوڑے نے محنت سے مثال قائم کردی

کالم / تجزیہ

ایک بدزبان محبوب، بال ٹھاکرے

جنات، سیاست اور ریاست

سارے بچے من کے اچھے