دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قیمت سات ہفتوں کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بٹ کوائن 1 لاکھ 20 ہزار ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
منگل کو بٹ کوائن 108,700 ڈالر تک گر گیا، جو 9 جولائی کے بعد سب سے کم قیمت ہے۔
ماہرین کے مطابق بٹ کوائن کی حالیہ گراوٹ بڑی سرمایہ کاری کمپنیوں کی جانب سے بیچاؤ اور بٹ کوائن ای ٹی ایف سے سرمائے کے انخلا کے باعث ہوئی ہے۔

صرف دو ہفتے پہلے، 14 اگست کو بٹ کوائن نے 124,000 ڈالر کی نئی ریکارڈ سطح چھوئی تھی، لیکن اس کے بعد اس میں 12 فیصد کمی دیکھی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا کرپٹو معیشت کی جانب تاریخی قدم: بلاک چین اور بٹ کوائن ذخائر قومی نظام کا حصہ بننے کو تیار
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر قیمت مزید گری تو 107,000 ڈالر اور پھر 100,000 ڈالر اہم سطحیں ہوں گی جن پر سرمایہ کار خریداری کر سکتے ہیں۔
جبکہ اگر قیمت دوبارہ بڑھتی ہے تو 117,000 اور 123,000 ڈالر پر بیچاؤ کے دباؤ کا امکان ہے۔














