دنیا کے بہترین نوجوان کرکٹرز میں کون سے پاکستانی کھلاڑی شامل ہیں؟

بدھ 27 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رسالے وزڈن نے دنیا بھر کے کرکٹ کھیلنے والے ممالک سے بہترین نوجوان کرکٹرز کی نئی فہرست جاری کی ہے، جس میں پاکستان کے چار کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

یہ فہرست 23 سال سے کم عمر کھلاڑیوں کی کارکردگی اور طویل مدتی صلاحیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:’اپنا معائنہ کرواتے رہیں‘، سابق آسٹریلوی کپتان کینسر میں مبتلا، سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام

2019 کے بعد یہ پہلی بار ہے کہ ایسی فہرست سامنے آئی ہے۔

پاکستانی کھلاڑیوں میں فاسٹ باؤلر نسیم شاہ، بیٹر صائم ایوب، نوجوان ٹیلنٹ حسن نواز اور باؤلر علی رضا شامل ہیں۔

ٹاپ ٹین میں نسیم شاہ چھٹی پوزیشن پر موجود ہیں، جبکہ بھارتی کھلاڑی یشوی جیسوال فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں۔

دوسرے نمبر پر ویسٹ انڈیز کے جیڈن سیلز، تیسرے پر انگلینڈ کے جیکب بیتھل، چوتھے پر نیوزی لینڈ کے ول او رورکے اور پانچویں پر جنوبی افریقہ کے لوان ڈری پریٹوریئس ہیں۔

اسی طرح ساتویں پوزیشن افغانستان کے رحمان اللہ گرباز کو ملی ہے، آٹھویں پر جنوبی افریقہ کے کیونا میپھاکا، نویں پر بھارت کے سائی سدھارسن اور دسویں پر افغانستان کے ابراہیم زردان شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:شاہین آفریدی کی اپیل، سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان

پاکستانی نوجوانوں میں صائم ایوب 11ویں، حسن نواز 26ویں اور علی رضا 37ویں نمبر پر قرار پائے ہیں۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ ٹاپ ٹین میں آسٹریلیا کا کوئی بھی کھلاڑی جگہ نہیں بنا سکا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز کی ملاقات پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا اہم بیان

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

ویڈیو

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی