2 روز کی معطلی کے بعد جعفر ایکسپریس کی ٹرین سروس بحال کر دی گئی ہے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق ٹرین آج 500 سے زائد مسافروں کو لے کر پشاور کے لیے روانہ ہو گئی۔
واضح رہے کہ جعفر ایکسپریس کی سروس 25 اور 26 اگست کو شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث معطل کر دی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیے سانحہ جعفر ایکسپریس کے بعد مسافروں کے تحفظ کے لیے کیا اقدامات کیے گئے ہیں؟
ریلوے حکام نے مرمتی کام اور حفاظتی اقدامات مکمل کرنے کے بعد ٹرین آپریشن بحال کیا۔
ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس کی بحالی سے مسافروں کو سہولت میسر آئی ہے، اور اب ٹرین معمول کے مطابق چلتی رہے گی۔