اسلام آباد: سعودی ایئرلائن ’فلائی اے ڈیل‘ کی اسلام آباد کے لیے پروازوں کا آغاز

بدھ 27 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سعودی عرب کی کم خرچ فضائی کمپنی فلائی اے ڈیل کی پہلی پرواز کا شاندار استقبال کیا گیا۔

گزشتہ اتوار کو ریاض سے آنے والا طیارہ 65 مسافروں کو لے کر اسلام آباد پہنچا، جہاں روایتی ‘واٹر سلوٹ’ کے ساتھ اس کا خیرمقدم کیا گیا۔ واپسی پر 172 مسافر اسلام آباد سے ریاض روانہ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے: سعودی ایئرلائن کا تقریباً ایک دہائی بعد ایرانی حجاج کے لیے پروازوں کا آغاز

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق فلائی اے ڈیل نے پاکستان میں اپنی پروازوں کے دائرہ کار کو بڑھاتے ہوئے اسلام آباد اور پشاور کے لیے بھی سروس کا آغاز کر دیا ہے۔ پیر کے روز کمپنی کا طیارہ پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ بھی اترا۔

جدہ میں قائم ہیڈ آفس رکھنے والی یہ ایئرلائن سعودیہ ایئرلائنز کی سسٹر کمپنی ہے۔ فلائی اے ڈیل نے پاکستان میں اپنے آپریشنز کا آغاز رواں سال یکم فروری کو کراچی سے کیا تھا، جس کے بعد اب مزید شہروں تک پروازیں شروع کی جا رہی ہیں۔

ترجمان کے مطابق کمپنی ہر ہفتے ریاض اور پشاور کے درمیان دو پروازیں آپریٹ کرے گی جو پیر اور بدھ کے دن ہوں گی، جبکہ اتوار کو ریاض سے اسلام آباد کے لیے ایک پرواز چلائی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp