پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر ایک بار پھر وائرل ہو گئی ہے جس میں وہ سیلاب کے ممکنہ فائدے کے حوالے سے بات کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
Qoum e Youth: Had Imran Khan not been incarcerated things would've been different in the current flood disaster
Le Imran Khan: stating the benefits of the flood pic.twitter.com/nsP7wbWX9o— ali (@junaidalirehan2) August 27, 2025
یہ ویڈیو 2022 کی ہے جب شدید بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب نے ملک کے کئی علاقے متاثر کیے تھے۔ دورۂ سیلاب زدہ علاقوں کے دوران عمران خان نے میڈیا اور متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’اس وقت سارا علاقہ پانی کے نیچے ہے، مگر جب یہ پانی اترے گا اور آپ گندم بوئیں گے تو ان شاء اللہ بہت زبردست گندم ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یہ ویڈیو ایک بار پھر موضوعِ بحث بن گئی ہے اور لوگ مختلف تبصرے کرتے ہوئے اسے شیئر کر رہے ہیں۔