پاکستان میں سیلابوں سے تباہی، بیرونی ممالک اور بین الاقوامی اداروں سے کتنی امداد آئی؟

جمعہ 29 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں خیبر پختونخوا کے بعد پنجاب میں سیلاب نے تباہی مچا دی ہے اور اس سلسلے میں پاکستان کو مدد فراہم کرنے کے لیے جہاں دنیا کے کئی ممالک نے امداد پاکستان بھجوائی ہے وہیں بین الاقوامی اداروں بشمول اقوام متحدہ نے پاکستان کو مدد فراہم کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیلاب سے پنجاب میں تباہی، کئی بند ٹوٹنے سے بستیاں ڈوب گئیں، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

2 روز قبل اقوام متحدہ نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے 06 لاکھ ڈالر کی امداد بھجوائی۔ اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی معاملات (اوچا) نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے پاکستان میں سیلاب متاثرین کو طبی امداد رہائش اور خوراک کی ضرورت ہے۔ اوچا پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امداد کے آپریشن کو لیڈ کر رہا ہے۔ اوچا نے خیبر پختونخواہ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں نقصانات کا تخمینہ لگایا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کے اداروں ورلڈ فوڈ پروگرام، یونیسف، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور یو این ڈی پی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فوری امداد پہنچانے کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلیوں اور سیلاب کی پیشگی اطلاع دینے والے آلات کی تنصیب کے سلسلے میں مسلسل کام کر رہے ہیں۔

سعودی عرب

سعودی عرب کا کنگ سلمان ریلیف سینٹر پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امداد میں پیش پیش رہا، اس نے سیلاب متاثرین میں کھانے پینے کی اشیا، خیمے، کمبل اور طبّی امداد تقسیم کی ہے۔ 20 اگست کو اِسلام آباد سے خیبر پختونخواہ کے سیلاب متاثرین کے لیے ایک بڑا امدادی قافلہ بھیجا گیا جس کی الواداعی تقریب میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی اور وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ نے شرکت کی۔

مزید پڑھیے: سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب

اس قافلے میں 10 ہزار عارضی پناہ گاہوں کے علاوہ خیمے، کمبل، سولر پینلز اور ایل ای ڈی لائٹس شامل تھیں۔ اس کے ساتھ ساتھ 95 کلو وزنی فی کس امدادی تھیلے بھی بھجوائے گئے جن میں آٹا، دالیں، کوکنگ آئل اور دیگر کھانے پینے کا سامان شامل تھا۔

برطانیہ

برطانیہ نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے 1.33 ملین پاؤنڈ (تقریباً 60 کروڑ روپے) کی امداد کا اعلان کیا جو پنجاب، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے 7 اضلاع میں 2 لاکھ 23 ہزار سے زائد افراد کے لیے استعمال ہوگی۔ اس میں خشک راشن، سرچ اینڈ ریسکیو، موبائل میڈیکل کیمپس، پانی کی بحالی، نہری نظام کی مرمت اور کھیتی باڑی کی معاونت شامل ہے۔

امریکا

امریکا کی بِل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے ایک ملین ڈالر مدد کا اعلان کیا ہے۔

ترکیہ

ترکیہ کی جانب سے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے ایک جہاز امدادی اشیا بھجوانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ جبکہ ترکش کوآپریشن اینڈ کوآرڈینیشن نامی ادارہ اگست کے وسط سے خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین کو امداد فراہم کر رہا ہے جس میں 15000 کھانے بھی شامل ہیں۔

چین کی جانب سے مدد

عوامی جمہوریہ چین ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیتا ہے۔ نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار کے 21 اگست کو دورۂ چین کے دوران چین نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کروائی۔

قطر

حالیہ سیلابوں کے تناظر میں قطر چیرٹی نے پاکستان میں اپنے دفاتر کو فعّال کیا اور قطر چیریٹی پاکستان میں این ڈی ایم اے کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔ اس سے قبل مارچ 2025 میں قطر چیریٹی نے پاکستان کے ساتھ 11.9 ملین ڈالر امداد کے معاہدے پر دستخط کیے تھے جس کا مقصد پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے محفوظ گھروں کی تعمیر تھا۔

جاپان

جاپان نے دسمبر 2024 میں پاکستان کو سیلابوں سے بچاؤ کے لیے انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لیے 28.58 ملین ڈالر امداد دی تھی جو کہ موجودہ سیلابی صورتحال کے لیے بھی کارآمد ہو سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟