ملک بھر میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

جمعہ 29 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات نے آج سے ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ موجود ہے۔

آج سے 2 ستمبر تک اسلام آباد اور راولپنڈی میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔ وسطی و جنوبی پنجاب میں بھی آج سے 31 اگست کے دوران بارشیں متوقع ہیں۔

ملتان، ڈی جی خان، راجن پور، لیہ، بھکر، ساہیوال، بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں بادل برسنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: بارشوں کے دوران بہہ نکلنے والی اربوں روپوں کی لکڑی دریائے نیلم کی نذر

پنجاب کے شمالی اور شمال مشرقی اضلاع میں 30 اور 31 اگست کو شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے، جن میں لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، اٹک، جہلم، چکوال، گجرات، نارووال، حافظ آباد اور منڈی بہاؤالدین شامل ہیں۔

لاہور میں راوی پر شاہدرہ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے جبکہ چوہنگ کے قریب نجی ہاؤسنگ سوسائٹی زیر آب آچکی ہے۔

خیبرپختونخوا میں بھی آج سے 31 اگست تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

مزید پڑھیں: کل سے ملک کے کن علاقوں میں دوبارہ بارشیں ہوں گی؟ این ڈی ایم اے نے بتا دیا

چترال، دیر، سوات، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور، نوشہرہ، مردان، ڈی آئی خان، ٹانک، کوہاٹ اور بنوں میں بارشیں متوقع ہیں۔

آزاد کشمیر میں مظفرآباد، باغ، حویلی، کوٹلی، میرپور اور بھمبر میں بھی آج سے 2 ستمبر تک بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ گلگت بلتستان میں بارشوں کے ساتھ لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ موجود ہے۔

ادھر نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے کراچی میں کل سے بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق ممکنہ شدید بارشوں کے باعث شہر میں شہری سیلاب کا خطرہ موجود ہے۔

مزید پڑھیں: شدید بارشیں اور سیلاب: کلاؤڈ برسٹ، موسمیاتی تبدیلی یا ناقص منصوبہ بندی؟

سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔ ٹھٹہ، سجاول، بدین اور تھرپارکر میں 30 اگست تا 2 ستمبر بارشیں متوقع ہیں، جبکہ حیدرآباد، دادو، سکھر، گھوٹکی، لاڑکانہ، جیکب آباد اور کشمور میں 30 اگست سے یکم ستمبر کے دوران موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم