پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عادل بازئی نے چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ رکن اسمبلی نے استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجواتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ وہ عمران خان کی ہدایات پر کمیٹیوں کی رکنیت چھوڑ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: عمران خان کی ہدایت، جنید اکبر نے پبلک اکاؤنٹ کمیٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیدیا
استعفے میں کہا گیا ہے کہ قائمہ کمیٹی برائے غربت مٹاؤ و سماجی تحفظ، قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانی و انسانی وسائل کی ترقی اور قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کی رکنیت سے فوری طور پر دستبردار ہو رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میرا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو ہدایت کی جائے کہ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرے۔ استعفے کے بعد مذکورہ رکن اسمبلی اب کسی بھی قائمہ کمیٹی کے رکن نہیں رہے۔