مقدس مقامات کی زیارات کے لیے مجاز گروپ آرگنائزرز کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹس جاری

جمعہ 29 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے ایران، عراق اور شام کے مقدس مقامات کی زیارات کے لیے مجاز زیارت گروپ آرگنائزرز (ZGOs) کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کر دیے۔

وزیر مذہبی امور نے کہا کہ رجسٹرڈ زیارت گروپ آرگنائزرز (ZGOs) زائرین کے لیے سفر، رہائش، خوراک اور دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔ حکومت زیارت پالیسی پر عمل درآمد شروع کر چکی ہے اور موجودہ سالار سسٹم کو جلد ختم کر دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ایران اور عراق جانے والے زائرین کے لیے فیری سروس شروع کرنے کا اعلان

وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ اب زائرین صرف رجسٹرڈ کمپنیوں کے ذریعے زیارات کے سفر پر جا سکیں گے تاکہ انہیں بہتر سہولیات، شفاف طریقہ کار اور محفوظ سفر مہیا کیا جا سکے۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق اب تک 1,413 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، جن میں سے 585 کمپنیوں کو سیکیورٹی کلیئرنس ملی ہے۔

مزید پڑھیں: 40 ہزار پاکستانی زائرین لاپتا: عراق، ایران اور شام میں کہاں گئے؟ وزیر مذہبی امور کا انکشاف

پہلے مرحلے میں 24 کمپنیاں تمام مطلوبہ دستاویزات مکمل کرنے کے بعد رجسٹریشن کے لیے اہل قرار پائی ہیں جبکہ باقی کمپنیوں کو مطلوبہ کاغذات مکمل کرنے پر سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت: وارانسی ایئرپورٹ پر مسافر کی پستول چل گئی، 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں