سابق امریکی نائب صدر کملا ہیرس سے سیکریٹ سروس کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔ یہ فیصلہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر 29 اگست کو کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کملا ہیرس کی ناکامی کا ذمہ دار جوبائیڈن، غضبناک ڈیموکریٹس پھٹ پڑے
امریکا میں سابق نائب صدور کو عام طور پر 6 ماہ تک سیکیورٹی فراہم کی جاتی ہے تاہم صدر جو بائیڈن نے اپنا عہدہ چھوڑنے سے قبل اس مدت میں توسیع کرتے ہوئے اسے جنوری 2026 تک بڑھا دیا تھا۔ ٹرمپ نے اب اس توسیع کو منسوخ کرتے ہوئے سیکیورٹی ہٹا دی ہے۔
کملا ہیرس کی ممکنہ واپسی کی تیاری؟
کملا ہیرس، جنہوں نے سال 2024 کے صدارتی انتخاب میں ڈونلڈ ٹرمپ سے شکست کھائی تھی، سنہ 2028 میں دوبارہ صدارتی دوڑ میں شامل ہونے کے امکان کو مسترد نہیں کر رہیں۔
مزید پڑھیے: ٹرمپ ٹیرف اسٹاک مارکیٹ لے بیٹھا، کملا ہیرس کی پیشگوئی سچ ثابت
وہ جلد ہی اپنی یادداشتوں پر مبنی کتاب ’107 ڈیز‘ کی تشہیری مہم شروع کرنے والی ہیں جو ان کی مختصر مگر اہم صدارتی مہم کو بیان کرتی ہے۔ وہ 107 دن کے لیے ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار رہیں۔
ٹرمپ کی جانب سے دیگر سیکیورٹی میں کٹوتی
یہ پہلا موقع نہیں کہ صدر ٹرمپ نے سابق حکومتی شخصیات سے سیکیورٹی واپس لی ہو۔ مارچ میں انہوں نے جو بائیڈن کے بچوں ہنٹر بائیڈن اور ایشلی بائیڈن کی سیکیورٹی بھی ختم کر دی تھی۔ اس کے علاوہ سابق قومی سلامتی مشیر جان بولٹن سمیت دیگر اہم شخصیات کی وفاقی سیکیورٹی بھی ختم کی گئی۔
مزید پڑھیں: کملا ہیرس کی ہار پر ان کا آبائی گاؤں غمزدہ، کونسی امیدیں ٹوٹیں؟
کملا ہیرس کی مشیر کرسٹن ایلن نے اس اقدام پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ نائب صدر سیکریٹ سروس کے پیشہ ورانہ رویے، محنت اور ان کی سیکیورٹی کے لیے غیر متزلزل عزم پر شکر گزار ہیں۔