ایشیا کپ کے ٹکٹس فروخت کے لیے دستیاب، پاک بھارت مقابلے کے لیے خصوصی پیکیج متعارف

جمعہ 29 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایشیا کپ 2025 کے ٹکٹ فروخت کے لیے پیش کر دیے گئے ہیں جن میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کے ٹکٹ بھی شامل ہیں۔ یہ اعلان امارات کرکٹ بورڈ نے جمعے کے روز کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سہ ملکی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے پاکستان کا 17 رکنی اسکواڈ فائنل

بورڈ کے مطابق ابوظہبی میں ہونے والے میچز کے ٹکٹس 40 درہم جبکہ دبئی میں شیڈول میچز کے ٹکٹس 50 درہم سے شروع ہو رہے ہیں۔

 

پاک بھارت میچ کا ٹکٹ کیسے خریدا جا سکتا ہے؟

امارات کرکٹ بورڈ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان بمقابلہ بھارت کے سب سے زیادہ طلب کیے جانے والے میچ کے ٹکٹس ابتدائی طور پر 7 میچوں کے ایک خصوصی پیکیج کے تحت دستیاب ہوں گے جس کی قیمت 1،400 درہم سے شروع ہو رہی ہے۔

مزید پڑھیے: افغانستان کا ایشیا کپ 2025 کے لیے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان، نوین الحق کی واپسی

بورڈ نے مزید وضاحت کی کہ شائقین دیگر تمام میچز کے لیے علیحدہ علیحدہ ٹکٹس بھی خرید سکتے ہیں جو اس 7 میچوں کے پیکیج میں شامل نہیں ہوں گے۔

ٹکٹ کہاں سے حاصل کیے جا سکتے ہیں؟

بورڈ کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں ٹکٹس دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم اور زاید کرکٹ اسٹیڈیم، ابوظہبی کے ٹکٹ دفاتر پر بھی دستیاب ہوں گے۔ ان دفاتر سے متعلق تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں: ایشیا کپ کے لیے بھارت کے مضبوط اسکواڈ کا اعلان، جسپریت و کلدیپ اِن، جیسوال آؤٹ

ایشیا کپ 2025 کا بے صبری سے انتظار کیا جا رہا ہے خاص طور پر پاکستان اور بھارت کے درمیان روایتی حریفوں کا مقابلہ شائقین کے لیے مرکز نگاہ بنا ہوا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خضدار: رشتے سے انکار پر خاندان کے 3 افراد قتل، اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے رپورٹ طلب کرلی

تین گنا قیمت، جعلی اور ایکسپائر اشیا، سلمیٰ بٹ کا موٹروے ریسٹ ایریاز پر موجود مارٹس کے خلاف سخت ایکشن

پاکستان اور صومالیہ میں بحری دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

چین کی طرز پر اسلام آباد میں لا انفورسمنٹ انویسٹی گیشن سینٹر قائم ہوگا، محسن نقوی

پاکستان اور امریکا کا دہشتگردی کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ