پاکستان کی موجودہ ٹیسٹ ٹیم گزشتہ 50 برس کی بدترین ٹیم قرار؟

ہفتہ 22 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف برطانوی کرکٹ صحافی اسکیلد بیری (Scyld Berry)نے پاکستان کی موجودہ ٹیسٹ ٹیم کو گزشتہ 50 برس کی بدترین پاکستانی ٹیم قرار دے دیا۔

اسکیلد بیری نے برطانوی اخبار ’دی ٹیلی گراف‘ میں اپنے تجزیے میں پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کارکردگی پر سخت تنقید کی اور کہا کہ موجودہ پاکستانی ٹیم بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں کمزور دکھائی دے رہی ہے۔

مزید پڑھیں: انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو ایک اننگز اور 103 رنز کی بدترین شکست

انہوں نے پاکستان کی ٹیم کو ’50 برس کی بدترین ٹیم‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کو ایسی ٹیم کا سامنا ہے جو ڈھیلی بیٹنگ، کم رفتار باؤلنگ اور عموماً ناقص فیلڈنگ کا مظاہرہ کررہی ہے۔

اسکیلد بیری کے تبصرے کو سوشل میڈیا پر بھی خاصی توجہ حاصل ہوئی۔ بھارتی سابق کرکٹر اجے جڈیجا نے ایکس پر بیری کے بیان کو شیئر کرتے ہوئے صارفین سے سوال کیا کہ وہ اس رائے کے بارے میں کیا سوچتے ہیں۔

اس سے قبل پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ میں مسلسل ناقص کارکردگی پر دیگر سابق کرکٹرز اور تجزیہ کار بھی سوالات اٹھا چکے ہیں۔ ’وزڈن‘ نے بھی پاکستان کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے لکھا کہ اسکیلد بیری نے اسے 50 برس کی بدترین ٹیم قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیں:جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف حالیہ ٹیسٹ کارکردگی نے ٹیم کی بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کے ساتھ ساتھ سلیکشن، کوچنگ اور کرکٹ کے مجموعی نظام پر بھی بحث چھیڑ دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp