سیشن کورٹ لاہور نے یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں 15 ستمبر تک توسیع کر دی ہے۔
عدالت میں سماعت کے دوران عروب جتوئی اپنے وکیل چوہدری عثمان علی کے ہمراہ پیش ہوئیں۔
مزید پڑھیں: ‘مجھے ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا’، یوٹیوبر ڈکی بھائی نے معافی مانگ لی
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ این سی سی اے نے انکوائری نوٹس جاری کیا ہے اور گرفتاری کا خدشہ ہے، تاہم ملزمہ تحقیقات میں تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر این سی سی اے سے تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے گرفتاری سے بھی روک دیا۔














