بھارتی بینک میں بیف پارٹی، ملازمین کا انوکھا احتجاج

ہفتہ 30 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کی جنوبی رہاست کیرالہ کے شہر کوچین میں کینرا بینک کے ملازمین نے انوکھا احتجاج کیا۔

ریجنل منیجر کی جانب سے دفتر کی کینٹین میں بیف پر پابندی لگانے کے بعد ملازمین نے بینک کے باہر ’بیف پارٹی‘ منعقد کی، جہاں بیف اور پراٹھے پیش کیے گئے۔

یہ احتجاج اصل میں مبینہ ہراسانی کے خلاف منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا تھا، لیکن بیف پر پابندی کی خبر سامنے آنے پر اس نے نیا رخ اختیار کر لیا۔

بینک ایمپلائز فیڈریشن کا کہنا ہے کہ کھانے پینے کی پسند ہر شخص کا ذاتی اور آئینی حق ہے۔

ریاستی سیاسی رہنماؤں نے بھی ملازمین کی حمایت کی۔ آزاد رکن اسمبلی کے ٹی جلیل نے کہا کہ یہ فیصلہ افسروں کا نہیں کہ لوگ کیا پہنیں یا کھائیں۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت میں گائے سے بدفعلی، ویڈیو منظرعام پر آنے پر لوگوں میں اشتعال

یاد رہے کہ کیرالہ میں بیف عام طور پر استعمال ہوتا ہے اور 2017 میں بھی وفاقی حکومت کی جانب سے مویشیوں کے ذبح پر پابندی کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج دیکھنے میں آیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp