لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے بھارتی دہشتگرد عثمان عرف عبدالرحمان کو 20 سال قید کی سزا سنادی۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں دہشتگردوں کی گرفتاریاں بڑے پیمانے پر، سزا کا عمل سست کیوں؟
استغاثہ کے مطابق مجرم ماضی میں بھارتی شہری اور جاسوس رہ چکا ہے، جبکہ اس وقت وہ افغانستان کی شہریت رکھتا ہے۔
پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ عثمان چمن کے راستے پاکستان میں داخل ہوا تھا اور اس کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب: دہشتگردی کے جرم میں 2 افراد کو سزائے موت دے دی گئی
سی ٹی ڈی لاہور نے 2024 میں اس کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا، جس کے بعد انسداد دہشتگردی عدالت نے سماعت مکمل کرکے مجرم کو سزا سنائی۔