اسرائیل کا یمن پر حملہ: حوثیوں نے وزیراعظم احمد غالب الرہوی کی شہادت کی تصدیق کردی

ہفتہ 30 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یمن میں اسرائیلی حملوں کے دوران حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللہ نے اپنے وزیراعظم کی شہادت کی تصدیق کردی۔

یمنی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز دارالحکومت صنعا پر اسرائیل کی جانب سے متعدد فضائی حملے کیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: یمن نے اسرائیل کے بن گوریون ایئرپورٹ پر ہائپر سونک میزائل داغ دیا

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ حملوں میں انصار اللہ کے کئی رہنماؤں کو نشانہ بنایا گیا، تاہم حوثیوں کی وزارت دفاع نے اس دعوے کی تردید کی اور کہا کہ اسرائیلی حملوں میں ان کی قیادت کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔

وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ وہ غزہ میں نسل کشی اور فلسطینی عوام کو فاقہ کشی سے مارنے والوں کے خلاف کارروائی جاری رکھے گی۔

یمنی میڈیا نے مزید رپورٹ کیا کہ اسرائیلی حملوں میں انصار اللہ کے وزیراعظم احمد غالب الرہوی سمیت متعدد وزرا شہید ہوئے ہیں اور انصار اللہ نے بھی اس کی تصدیق کردی ہے۔

رپورٹس کے مطابق حملوں کے وقت حکومتی کابینہ کا اجلاس جاری تھا، جس میں متعدد اہم وزرا موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: خطے میں اسرائیلی جارحیت کا دائرہ وسیع، اسرائیلی طیاروں کا یمن کے دارالحکومت پر بھی حملہ

یاد رہے کہ اسرائیلی فوج نے تازہ حملوں میں حوثیوں کے اہداف اور انصار اللہ کے متعدد رہنماؤں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔ اس سے قبل بھی اسرائیلی فضائیہ نے چار روز قبل یمن میں حملے کیے تھے، جن کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 90 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بِمان بنگلہ دیش ایئرلائنز کی پاکستان کے لیے براہِ راست پروازیں کا آغاز 29 جنوری سے ہوگا

  خواتین اور بچوں کی نازیبا تصاویر، گروک کے خلاف دنیا بھر میں تحقیقات کا مطالبہ

سابق این سی پی رہنما میر ارشد الحق کی بی این پی میں شمولیت

سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ٹوکنائزیشن، وزیر خزانہ کی عالمی وفد سے ملاقات

کرکٹ بورڈ کو الٹی میٹم دینے کی بھارتی خبریں غلط اور غیر مستند ہیں، بنگلادیش

ویڈیو

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟