اسلام آباد: تھانہ کھنہ میں پولیس ناکہ پر فائرنگ، بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار

اتوار 31 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق تھانہ کھنہ کے علاقے میں پولیس ناکہ پر معمول کی چیکنگ کے دوران موٹر سائیکلوں پر سوار تین ملزمان نے اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

پولیس کی جانب سے بروقت حفاظتی اقدامات اور بلٹ پروف جیکٹ کی بدولت افسران محفوظ رہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں پولیس ناکہ پر فائرنگ، دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

ترجمان نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ملزم، جو بدنام زمانہ منشیات فروش جابر نکلا، زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

ملزم کے قبضے سے بھاری مقدار میں ہیروئن بھی برآمد ہوئی۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں شورومز کی غیر قانونی پارکنگ کے خلاف ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم جابر 15 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے، جبکہ اس کے دیگر ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔

ان کی گرفتاری کے لیے پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر نے دانش اسکولز اتھارٹی بل واپس کر دیا! اس بل میں ہے کیا؟

تحفظ اطفال کی آگہی میں مذہبی رہنماوں کی شمولیت سے مثبت نتائج متوقع ہیں، سیکریٹری مذہبی امور

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا حیران کن اضافہ

بنگلہ دیشی سینیئر صحافی انیس عالمگیر کی گرفتاری، عالمی ادارے کی طرف سے تشویش کا اظہار

شادی میں ہوائی فائرنگ سے ایک شخص زخمی، دولہے کا ماموں گرفتار

ویڈیو

پنجاب یونیورسٹی: ’پشتون کلچر ڈے‘ پر پاکستان کی ثقافتوں کا رنگا رنگ مظاہرہ

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 4 بین الاقوامی فٹبالر بھائی مزدوری کرنے پر مجبور

فیض حمید کے بعد اگلا نمبر کس کا؟ وی ٹاک میں اہم خبریں سامنے آگئیں

کالم / تجزیہ

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں