بھارت کے خلاف شاندار فتح کی یاد میں اسلام آباد میں ’معرکہ حق‘ یادگار کی تعمیر کا آغاز

اتوار 31 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کی جارحیت کے خلاف شاندار فتح کی یاد میں اسلام آباد کے سیکٹر H-8 میں قومی یادگار ’معرکہ حق‘ کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ یہ یادگار زیرِ استعمال پارک میں تعمیر کی جا رہی ہے جسے ایک جدید اور پرکشش عوامی مقام میں تبدیل کرنے کا منصوبہ ہے۔

مزید پڑھیں: جشن معرکہ حق کے موقع پر 75 روپے مالیت کا یادگاری سکہ جاری

ذرائع کے مطابق، یادگار کا تھیم قرآن پاک کی آیت ’بنیان مرصوص‘ (جس کا مفہوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے) سے لیا گیا ہے۔ یہ علامتی تصور قوم کے اجتماعی غیر متزلزل عزم، اتحاد اور دشمن کے ہر طرح کے خطرے کے مقابل متحد رہنے کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔

یادگار کے ڈیزائن اور تعمیر کی ذمہ داری فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (FWO) کو سونپی گئی ہے، جبکہ کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اس منصوبے کے لیے مختص کردہ زمین ایف ڈبلیو او کے حوالے کر دی ہے۔

مزید پڑھیں: جشن آزادی پاکستان: وزیراعظم نے یادگار معرکہ حق ماڈل کی نقاب کشائی کردی

حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت اور مالی معاونت کے تحت منصوبے پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے 13 اور 14 اگست کی درمیانی شب یادگار کے ڈیزائن کی نقاب کشائی کی تھی، جس کے بعد منصوبے پر عمل درآمد تیزی سے جاری ہے۔

منصوبے میں عالمی معیار کے مٹیریل اور اعلیٰ تعمیراتی اصولوں کو مدنظر رکھا جا رہا ہے تاکہ یہ یادگار نہ صرف قومی فخر کی علامت بنے بلکہ اسلام آباد کے منظرنامے میں بھی ایک باوقار اضافہ ثابت ہو۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں یادگارِ اقبال

یادگار ’معرکہ حق‘ کا بنیادی مقصد قومی اتحاد و یکجہتی کو خراجِ تحسین پیش کرنا اور عوامی شعور، فخر اور قربانی کی اجتماعی علامت کے طور پر اسے اجاگر کرنا ہے۔

یہ یادگار مستقبل میں پاکستان کے عوام کے لیے ایک اہم ثقافتی اور قومی مرکز کی حیثیت اختیار کرے گی، جو نہ صرف ملک کے فخر اور اجتماعی قربانیوں کی نمائندگی کرے گی بلکہ آنے والی نسلوں کو بھی اتحاد اور عزم کا پیغام دیتی رہے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟