میٹا نے اے آئی چیٹ بوٹس پر بچوں کیساتھ فلرٹ اور خودکشی سے متعلق گفتگو پر پابندی لگا دی

اتوار 31 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

میٹا نے اپنے مصنوعی ذہانت (اے آئی) پروڈکٹس میں کم عمر صارفین کے لیے نئے حفاظتی اقدامات متعارف کرا دیے ہیں تاکہ یہ سسٹمز بچوں کے ساتھ غیر مناسب بات چیت جیسے چھیڑ چھاڑ یا خودکشی سے متعلق گفتگو سے گریز کریں۔

اس کے علاوہ کمپنی نے عارضی طور پر کچھ اے آئی کریکٹرز تک نوعمروں کی رسائی بھی محدود کر دی ہے۔

رائٹرز کی ایک خصوصی رپورٹ میں انکشاف ہوا تھا کہ میٹا کے چیٹ بوٹس کو رومانوی یا جذباتی نوعیت کی گفتگو کی اجازت دی گئی تھی جس پر کمپنی کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیے: ایلون مسک کا بچوں کے لیے نیا اے آئی چیٹ بوٹ ’بے بی گروک‘ متعارف کرانے کا اعلان

میٹا کے ترجمان اینڈی اسٹون نے جمعہ کو کہا کہ یہ اقدامات وقتی ہیں اور کمپنی طویل المدتی پالیسیوں پر بھی کام کر رہی ہے تاکہ نوجوانوں کو محفوظ اور عمر کے لحاظ سے موزوں اے آئی تجربات فراہم کیے جا سکیں۔ ان کے مطابق یہ حفاظتی اقدامات پہلے ہی نافذ ہو چکے ہیں اور وقت کے ساتھ مزید بہتر بنائے جائیں گے۔

امریکی سینیٹر جوش ہولی نے اس معاملے پر تحقیقات کا آغاز کیا ہے اور میٹا سے ایسے دستاویزات مانگے ہیں جن میں چیٹ بوٹس کو کم عمر صارفین کے ساتھ نامناسب گفتگو کی اجازت دی گئی تھی۔ اس پر ڈیموکریٹ اور ریپبلکن دونوں جماعتوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

میٹا نے تسلیم کیا ہے کہ رائٹرز کی جانب سے شائع کردہ اندرونی دستاویز درست تھی تاہم کمپنی کا کہنا ہے کہ اس میں موجود وہ نکات جن میں چیٹ بوٹس کو فلرٹ یا رومانوی رول پلے کی اجازت دی گئی تھی، پالیسی کے خلاف تھے اور انہیں ہٹا دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل