تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق 3 مقدمات میں سنائی گئی سزاؤں کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کردی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی بری، یاسمین راشد، محمودالرشید، اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ کو 10،10 سال قید کی سزا
انہوں نے تھانہ شادمان حملہ، شیرپاؤ پل پر جلاؤ گھیراؤ اور جناح ہاؤس کے قریب گاڑیاں جلانے کے مقدمات میں دائر اپیلوں کے ذریعے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا۔
اپیلوں میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ تینوں مقدمات میں انسداد دہشت گردی عدالت کی سنائی گئی دس دس سال قید کی سزاؤں کو کالعدم قرار دے اور اپیل کے حتمی فیصلے تک انہیں معطل کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا جائے۔
مزید پڑھیں: ڈاکٹر یاسمین راشد جیل میں قیدیوں کا علاج کر رہی ہیں؟
یاد رہے کہ لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کے واقعات پر درج ان 3 مقدمات میں ڈاکٹر یاسمین راشد کو مجموعی طور پر 30 سال قید کی سزا سنائی تھی۔