پاکستان کے خلاف آبی جارحیت کا منصوبہ بے نقاب، سابق بھارتی جنرل کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

پیر 1 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی فوج کے ایک سابق جنرل کی ایسی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ پاکستان کے خلاف پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کا منصوبہ بیان کررہا ہے۔

معروف صحافی حامد میر نے یہ ویڈیو ’ایکس‘ پر شیئر کی ہے۔ جس میں بھارتی فوج کے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل کنول جیت سنگھ ڈھلوں پاکستان کو نقصان پہنچانے کے لیے آبی جارحیت کی حکمت عملی واضح کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت پانی روکتا ہے تو یاد رکھے اس کا ایک تہائی پانی چین سے آتا ہے، مصدق ملک کی وارننگ

ویڈیو میں جنرل کنول جیت سنگھ ڈھلوں کھلے عام اعتراف کرتے ہیں کہ بھارت کے پاس پانی روکنے کی صلاحیت موجود ہے اور وہ چاہیں تو رات کے وقت اچانک پانی پاکستان کی طرف چھوڑ سکتے ہیں۔

ان کے مطابق پاکستان کے پاس نہ تو پانی ذخیرہ کرنے کی اتنی گنجائش ہے اور نہ ہی وہ اسے مؤثر انداز میں استعمال کر سکتا ہے، اس لیے اچانک چھوڑے گئے پانی سے وہاں تباہ کن سیلاب آ سکتا ہے۔

ریٹائرڈ جنرل کا مزید کہنا تھا کہ بھارت یہ حکمت عملی دہراتا رہے گا، یعنی گرمیوں میں فصلوں کے لیے ضرورت کے وقت پانی روک لیا جائے اور برسات کے دنوں میں جب پانی کی ضرورت نہ ہو تو اسے چھوڑ دیا جائے، اس طرح پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب، کیا بھارت پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کررہا ہے؟

ایک سوال کے جواب میں کنول جیت سنگھ ڈھلوں نے مزید متعصبانہ مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہاکہ سندھ طاس معاہدہ دراصل پاکستان اور بھارت کے درمیان محض دو طرفہ معاہدہ ہے، یہ کوئی عالمی معاہدہ نہیں، اس لیے بھارت جب چاہے پانی روک سکتا ہے اور جب چاہے چھوڑ سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟