تشدد اور دھمکانے کے کیس میں نامزد فرحان غنی کو عمرہ پر جانے کی اجازت مل گئی

منگل 2 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کی انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت میں ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی و دیگرکیخلاف سرکاری ملازمین پرتشدد اور دھمکانےکےکیس کی سماعت ہوئی، تفتیشی افسر محمد وسیم اور فرحان غنی سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم پر ملزمان آگئے ہیں، میری گزارش ہے انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ ختم کرنے کی درخواست منظور کی جائے، عدالت نے ریمارکس دیے کہ اے ٹی اے کی دفعہ ہٹانی تھی تو لگائی ہی کیوں، اے ٹی اے نہیں لگاتے سیدھا مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرتے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی و دیگر کی رہائی، مدعی نے مقدمہ واپس لے لیا

وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ  گزارش ہے کہ مجسٹریٹ کو آرڈر کیا جائے تاکہ وہ اس معاملے کو دیکھے، عدالت نے ریمارکس دیے کہ درخواست پر قانون کے مطابق حکم نامہ جاری کریں گے، وکیل صفائی کا مزید کہنا تھا کہ میرے موکل کو عمرے کی ادائیگی کے لیے جانا ہے۔

عدالت نے فرحان غنی سے استفسار کیا کہ آپ کو کب عمرے پر جانا ہے اور کب واپس آئیں گے، فرحان غنی نے عدالت کو بتایا کہ انہیں کل صبح روانہ ہوںا ہے اور 19 ستمبر کی واپسی ہے، عدالتی استفسار پر انہوں نے بتایا کہ ان کی ٹکٹ کنفرم ہیں، عدالت نے ریمارکس دیے کہ تو پھر آئندہ سماعت 20 ستمبر کو رکھ لیتے ہیں۔

مزید پڑھیں: کسی کو نہیں مارا مجھ پر جھوٹا الزام لگایا گیا، فرحان غنی کا عدالت میں بیان

فرحان غنی نے عدالت سے 22 ستمبر بروز کو سماعت درخواست کی، عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے کہا کہ چلیں ٹھیک ہے، پیر کو رکھ لیتے ہیں، اس موقع پرایک بار پھر وکیل صفائی نے عدالت سے آئندہ سماعت پر فرحان غنی کو استثنیٰ کی استدعا کی۔

عدالت نے وکیل صفائی کی زبانی استدعا مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ آئندہ سماعت پر پولیس رپورٹس پر فیصلہ کریں گے، عدالت نے سماعت 22 ستمبر تک ملتوی کردی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم