نو عمر لڑکے کی خودکشی: اوپن اے آئی کی جانب سے چیٹ جی پی ٹی پر والدین کا کنٹرول متعارف

بدھ 3 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا کی اے آئی کمپنی اوپن اے آئی نے نوجوانوں کی ذہنی صحت پر بڑھتی تشویش کے پیشِ نظر چیٹ جی پی ٹی کے لیے والدین کے کنٹرول متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

کمپنی کے مطابق اب والدین اپنے چیٹ جی پی ٹی اکاؤنٹس کو بچوں کے اکاؤنٹس سے منسلک کرسکیں گے، کچھ فیچرز مثلاً میموری اور چیٹ ہسٹری کو بند کرسکیں گے اور عمر کے لحاظ سے موزوں رویہ طے کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: چیٹ جی پی ٹی کو مؤثر مواد کے لیے انسانوں کی ضرورت پڑگئی

والدین کو یہ سہولت بھی دی جائے گی کہ جب ان کا بچہ ذہنی دباؤ یا پریشانی کی کیفیت میں ہو تو انہیں نوٹیفکیشن موصول ہو۔

اوپن اے آئی نے کہا کہ یہ فیچرز آئندہ ایک ماہ کے اندر نافذ ہوں گے اور ماہرین کی رہنمائی سے مزید بہتری لائی جائے گی۔ کمپنی کا کہنا تھا کہ یہ اقدامات صرف آغاز ہیں۔ آئندہ 120 دن میں ہم اپنی پیش رفت سے آگاہ کرتے رہیں گے تاکہ چیٹ جی پی ٹی کو زیادہ سے زیادہ مددگار بنایا جاسکے۔

یہ اعلان اس واقعے کے ایک ہفتے بعد سامنے آیا ہے جب کیلیفورنیا کے ایک جوڑے نے کمپنی پر مقدمہ دائر کیا تھا۔ ان کا دعویٰ ہے کہ ان کے 16 سالہ بیٹے ایڈم کی خودکشی چیٹ جی پی ٹی کے ان ڈیزائن فیچرز کا نتیجہ تھی جنہوں نے اس کے منفی اور تباہ کن خیالات کی تائید کی۔

چیٹ جی پی ٹی میں اب والدین عمر کے لحاظ سے اپنے بچوں کے لیے موزوں رویہ طے کرسکیں گے

متاثرہ والدین کے وکیل جے ایڈلسن نے اوپن اے آئی کی نئی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی اصل مسئلے کو نظر انداز کر رہی ہے۔ ان کے بقول یہ صرف بحث کا رخ موڑنے کی کوشش ہے۔ ایڈم کا معاملہ چیٹ جی پی ٹی کے کم مددگار ہونے کا نہیں بلکہ اس پروڈکٹ کے اس عمل کا ہے جس نے ایک نوجوان کو عملی طور پر خودکشی کی طرف مائل کیا۔

ماہرین پہلے ہی خبردار کر چکے ہیں کہ مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ بوٹس کو لوگ بطور تھراپسٹ یا دوست استعمال کرنے لگے ہیں جس کے خطرناک نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

شفیع جان کا ٹی ٹی پی کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے سے گریز، سلمان اکرم راجا نے مؤقف رد کردیا

بنگلہ دیش میں اپوزیشن جماعت بی این پی کے رہنما عزیز الرحمان فائرنگ سے جاں بحق

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟