ترک ٹیکنالوجی نیوز آؤٹ لیٹ شفٹ ڈیلیٹ کے سی ای او دفتر میں بحث کے دوران اپنے ملازم پر کنکر سے بھرا گملہ پھینک دیا، واقعہ دفتر کی سی سی ٹی وی کیمروں میں ریکارڈ ہوگیا اور اس کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: معروف برانڈ پر خاتون کا سیلز مین پر تشدد اور دھمکیاں، تھپڑوں اور لاتوں کی برسات
مقامی میڈیا کے مطابق سی ای او اور ملازم سامت یانکووچ کے درمیان مواد کی اشاعت پر اختلاف رائے ہوا جس کے نتیجے میں تلخ کلامی بڑھ گئی۔ بحث کے دوران سی ای او نے غصے میں آکر گملہ پھینکا۔ واقعے کے بعد یانکووچ نے میڈیکل رپورٹ حاصل کرکے قانونی چارہ جوئی شروع کردی۔
Bunun hesabını vereceksin. O kamera kayıtlarını silersen adam değilsin. 7/24 telefonuna senkron olduğunu biliyorum. pic.twitter.com/5jqbjNNrhI
— Samet Jankovic (@jankovicsamet) August 29, 2025
سامت یانکووچ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکسپر لکھا کہ 4 سال سے اس ادارے میں دن رات محنت کررہا ہوں، لیکن اگر آپ اپنے بھائی کہلانے والے شخص پر سب کے سامنے حملہ کرتے ہیں تو اس کے نتائج ضرور ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: انڈس موٹر کمپنی کی جانب سے قومی ہیرو ارشد ندیم کو ٹویوٹا فارچیونر جی آر ایس کا تحفہ
انہوں نے دعویٰ کیا کہ 4 سال کے دوران اضافی کام کی تنخواہیں انہیں اور ان کے ساتھیوں کو نہیں دی گئیں اور حال ہی میں ان کی تنخواہ میں کیا گیا اضافہ بھی منسوخ کردیا گیا۔
Shiftdelete’in sahibi Hakkı Alkan çalışanı Samet Jankovic’e saksı fırlatıp küfür ediyor.
Alkan “çiçek dalı” fırlattığını söylemiş ve Jankovic’in yaralanmadığını söylemişti.
Görüntüler çıktı. Fırlattığı “çiçek dalı” değil, Jankovic yaralanmış.
— Ersin Eroğlu (@ersineroglu_) August 30, 2025
حقّی الکان نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بحث کے دوران میں نے ضبط کھو دیا اور گملہ پھینک دیا۔ خوش قسمتی سے سامت کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ میں معافی مانگتا ہوں اور اس بات کو یقینی بناؤں گا کہ مستقبل میں دفتر کا ماحول پُرامن رہے۔
سی ای او نے یہ بھی بتایا کہ واقعے کی مکمل فوٹیج انہوں نے تفتیشی حکام کے حوالے کردی ہے۔