سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں معروف برانڈ کے آؤٹ لیٹ میں ایک خاتون سیلز مین پر تشدد کر رہی ہیں اور اسے دھمکیاں دے رہی ہیں۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ برانڈ کے کپڑے زمین پر بکھرے ہوئے ہیں اور خاتون سیلز مین کو تھپڑوں، مکوں اور لاتوں سے مار رہی ہیں جبکہ لوگ ارد گرد کھڑے تماشا دیکھ رہے ہیں۔
کراچی، معروف برینڈ کے آؤٹ لیٹ میں امیر زادی خاتون کا سیلز مین پر تشدد اور دھمکیاں…! pic.twitter.com/PamO0CRXZS
— Ather Salem® (@AthSa01) July 3, 2025
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین خاتون پر شدید تنقید کرتے نظر آئے اور ان کے خلاف فوری ایکشن کا مطالبہ کیا۔
ایک صارف نے لکھا کہ اگر سیلز مین اس کا ری ایکشن دیتا تو وہ بدتمیز کہلاتا کہ ایک مرد عورت پر ہاتھ اٹھا رہا ہے۔
مرد اس کا ری ایکشن دے تو مرد بدتمیز عورت پر ہاتھ اٹھایا
— Ilyassharif mughal (@ilyas70058) July 3, 2025
راحیلہ مجاہد لکھتی ہیں کہ انتظامیہ اس خاتون کے خلاف قانونی کاروائی کرے۔
مقامی اسٹور پر خاتون کی سیلز مین سے بدتمیزی
تھپڑ اور لاتیں مارتی رہی
اس خاتون کے خلاف اسٹور انتظامیہ قانونی کارروائی کرے pic.twitter.com/ekCwKgWeiC— RahilaMujahid (@RahilaMujahid) July 3, 2025
ایک صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ فرعون مصر میں نہیں پاکستان میں بھی پائے جاتے ہیں۔
فرعون مصر میں نہی پاکستان میں پاے جاتے ہیں
— sobia (@sobia70378564) July 3, 2025
ایک ایکس صارف کا کہنا تھا کہ یہ سیلز مین کی شرافت ہے کہ اس نے خاتون کو کچھ نہیں کہا۔
Salesman ki sharafat hay 🥲 nafsyati baji ek e thapar c dher hujatin.
— Blue bird (@Yuadua1) July 3, 2025