انڈس موٹر کمپنی کی جانب سے قومی ہیرو ارشد ندیم کو ٹویوٹا فارچیونر جی آر ایس کا تحفہ

بدھ 28 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پیرس اولمپکس میں 40 سال بعد پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم پر انعامات کی بارش کا سلسلہ جاری ہے، اور اب معروف انڈس  موٹر کمپنی نے انہیں ٹویوٹا فارچیونر جی آر ایس گاڑی تحفے کے طور پر دے دی ہے۔

واضح رہے کہ ارشد ندیم نے جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں 92.97 میٹر تھرو پھینک کی پہلی پوزیشن حاصل کی تھی، جبکہ ان کے حریف بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا دوسرے نمبر پر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں حکومتوں کی توجہ صرف کرکٹ پر، ایتھلیٹکس والے پائی پائی کو ترستے ہیں، بابائے اسپورٹس عطا محمد کاکڑ

ارشد ندیم تاریخی فتح کے بعد وطن لوٹے تو جہاں حکومتوں کی جانب سے ان کو پروٹوکول دیا گیا وہیں دیگر اہم شخصیات نے بھی ان کے لیے انعامات کا اعلان کیا۔

اس سے قبل وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ارشد ندیم کے لیے 15 کروڑ روپے کا اعلان کیا، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایتھلیٹ کے گھر میاں چنوں جا کر انہیں 10 کروڑ روپے کا چیک پیش کیا تھا۔

اس کے علاوہ سندھ حکومت نے 5 کروڑ روپے، گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے 20 لاکھ روپے اور گلوکار علی ظفر نے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

اے آر وائی کے سربراہ سلمان اقبال نے ارشد ندیم کو ایک اپارٹمنٹ تحفے میں دینے کا اعلان کیا ہے، جبکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا تھا کہ میں اپنی جیب سے ارشد ندیم کو 20 لاکھ روپے انعام دوں گا۔

یہ بھی پڑھیں گورنر سندھ نے ارشد ندیم کو شیر پاکستان کا خطاب دے دیا، 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد کی ایک سڑک بھی ان کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیلی پارلیمان میں اذان اور نماز کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کا متنازع بل منظور

ایپل کا 2027 تک 5 نئے آئی فون متعارف کرانے کا منصوبہ، چین سے میموری چپس حاصل کرنے کا بھی امکان

باغبانپورہ  اسکول حادثہ : مریم نواز کا فوری نوٹس، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ،فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز