ٹیسٹ کرکٹ قوانین میں تبدیلی کا مطالبہ، کونسی تبدیلیوں پر زور دیا جارہا ہے؟

بدھ 3 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انگلینڈ کے سابق کپتان ایلسٹر کک اور مائیکل وان نے ٹیسٹ کرکٹ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے نئی تجاویز پیش کی ہیں، جن میں نئی گیند کے استعمال میں لچک اور متبادل کھلاڑیوں کے قوانین میں توسیع شامل ہے تاکہ بیٹ اور بال کے درمیان مقابلہ مزید متوازن بنایا جا سکے۔

ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ایلسٹر کک نے تجویز دی کہ کپتانوں کو یہ اختیار ہونا چاہیے کہ وہ ایک مقررہ اوورز کے اندر کسی بھی وقت نیا گیند لے سکیں، بجائے اس کے کہ موجودہ اصول کے مطابق 80 اوورز تک انتظار کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ میں نئے قوانین متعارف، آئی سی سی نے پلیئنگ کنڈیشنز میں کیا تبدیلیاں کی ہیں؟

ایلسٹر کک کا کہنا تھا ’میری تجویز یہ ہوگی کہ 160 اوورز کے اندر آپ نئی گیند جب چاہیں استعمال کر سکیں۔ آپ کے پاس 2 نئے گیندیں ہوں گی، اور اگر آپ چاہیں تو دوسری گیند 30 اوورز بعد بھی لے سکتے ہیں۔ اس سے حکمت عملی میں نیا پہلو آئے گا اور بولرز کو وکٹیں حاصل کرنے کا زیادہ موقع ملے گا۔‘

مائیکل وان نے اس خیال کی حمایت کرتے ہوئے مزید ایک تبدیلی تجویز کی کہ سنجیدہ انجری کی صورت میں کھلاڑی کو ’لائک فار لائک‘ سبسٹیٹیوٹ کے ذریعے بدلا جا سکے، جیسا کہ پہلے ہی کنکشن سبسٹیٹیوشن کے قوانین موجود ہیں۔

انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہاکہ اگر رشبھ پنت پہلی اننگز میں ہاتھ زخمی کر لیتے ہیں اور بیٹنگ کر سکتے ہیں لیکن وکٹ کیپنگ نہیں، تو موجودہ قوانین کے تحت بھارت انہیں دھروو جریئل جیسے کھلاڑی سے نہیں بدل سکتا جب تک کہ یہ کنکشن کے تحت نہ ہو۔

مائیکل وان نے نیتھن لیون کی لارڈز ایشیز ٹیسٹ کے دوران پنڈلی کی انجری یاد دلاتے ہوئے کہاکہ اس واقعے کے بعد آسٹریلیا کو بقیہ میچ میں صرف 10 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنا پڑا۔ ان کا کہنا تھا: ’اس سے کھیل کا معیار بہتر نہیں ہوتا۔ دیگر کھیلوں میں سبسٹیٹیوشن کی اجازت ہے تاکہ مقابلہ متوازن رہے، کرکٹ میں بھی یہی ہونا چاہیے۔‘

انہوں نے زور دیا کہ اس نظام کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے سخت اصول ہونے چاہییں، جیسے آزاد میڈیکل رپورٹ اور سنگین انجری کا ثبوت۔ ان کے مطابق: ’یہ معمولی چوٹ نہیں بلکہ کوئی بڑی تکلیف ہونی چاہیے، جیسے فریکچر یا اسکین سے ثابت شدہ انجری۔ ہم پہلے ہی کنکشن سبس مان چکے ہیں تو یہیں کیوں رکا جائے؟‘

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے تمام فارمیٹس کے لیے نئے قوانین کا اعلان کردیا

دونوں سابق کپتانوں کا ماننا ہے کہ ایسی اصلاحات سے طویل فارمیٹ کو نئی جان ملے گی اور کھیل کی دیانتداری برقرار رکھتے ہوئے بیٹ اور بال کے درمیان توازن پیدا ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق این سی پی رہنما میر ارشد الحق کی بی این پی میں شمولیت

سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ٹوکنائزیشن، وزیر خزانہ کی عالمی وفد سے ملاقات

کرکٹ بورڈ کو الٹی میٹم دینے کی بھارتی خبریں غلط اور غیر مستند ہیں، بنگلادیش

ایران کیخلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، آرمی چیف کا دشمنوں کو سخت انتباہ

جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں مودی کے خلاف پھر نعرے، احتجاج ملک بھر میں پھیل گیا

ویڈیو

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟