سیلاب کے دوران امدادی کارروائیوں کی رفتار تیز کی جائے، وزیراعظم کا چیئرمین این ڈی ایم اے کو ٹیلیفون

بدھ 3 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے بیجنگ سے چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو ٹیلیفون کیا اور ملک میں سیلابی صورتحال سمیت جاری امدادی سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ حاصل کی۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیراعظم کو دریائے راوی، چناب اور ستلج میں بڑھتی ہوئی طغیانی سے آگاہ کیا، جس پر شہباز شریف نے قبل از وقت ریسکیو اور ریلیف آپریشن کی تیاری یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت نے دریائے چناب میں مزید پانی چھوڑ دیا، انتظامیہ ہائی الرٹ، متعدد دیہات خالی کرا لیے

انہوں نے مزید کہا کہ این ڈی ایم اے صوبائی حکومتوں کے ساتھ قریبی تعاون رکھے اور حفاظتی اقدامات و امدادی کارروائیوں کی رفتار کو تیز کیا جائے۔

وزیراعظم نے یہ بھی ہدایت دی کہ عوام کو بروقت دریائے راوی، چناب اور ستلج میں بڑھتی طغیانی سے متعلق آگاہ کیا جائے تاکہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کرسکیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز بھی بیجنگ میں سیلابی صورتحال پر ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کی تھی، جس میں انہیں ملک بھر میں جاری ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں کی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا تھا۔

وزیراعظم نے مون سون کے حالیہ بڑے اسپیل کے دوران اپنی مصروفیات کو وقتی طور پر ترک کرکے اجلاس طلب کیا اور این ڈی ایم اے سمیت دیگر متعلقہ اداروں کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

اجلاس میں چیئرمین این ڈی ایم اے، پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کے چیف سیکریٹریز اور دیگر اداروں کے نمائندوں نے وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے این ایچ اے اور وزارت توانائی کو سیلاب سے متاثرہ مواصلاتی نظام اور بجلی کی ترسیل کو فوری طور پر بحال کرنے کی ہدایت کی۔

مزید برآں، وزیراعظم نے صوبہ پنجاب اور سندھ میں سیلابی صورتحال کے تناظر میں بحالی اور امدادی سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی اور چیئرمین این ڈی ایم اے کو صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کے ساتھ مکمل رابطے میں رہنے اور ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں سیلاب متاثرین کے لیے ٹینٹ سٹی اور ریلیف کیمپ قائم

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سیلاب کے باعث لاپتہ ہونے والے شہریوں کی جلد از جلد تلاش کو یقینی بنایا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انجینیئر محمد علی مرزا کے خلاف اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے معطل کرنے کی درخواست پر سماعت ملتوی

لندن اور بیجنگ میں قربت؟ برطانوی وزیر اعظم اسٹارمر کا چین کا اہم دورہ شروع

اسلام آباد ہائیکورٹ نے خصوصی عدالتوں اور ٹربیونلز کے ملازمین کے الاؤنسز روکنے کے احکامات معطل کر دیے

اسپائیڈر مین میں آواز کا جادو جگانے والے وائس آرٹسٹ الیکزس اورٹیگا انتقال کرگئے

بسنت سے قبل لاہور کے فصیل بند شہر میں 346 غیر محفوظ عمارتوں کی نشاندہی

ویڈیو

امریکی بحری بیڑا آبنائے ہرمز پہنچ گیا، ایران کا بھی فوجی مشقوں کا اعلان، سعودی عرب کا فضائی حدود دینے سے انکار

کیا پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے؟ شائقینِ کرکٹ کی مختلف آرا

پاکستان کے حسن کو دریافت اور اجاگر کرنے کے عزم کیساتھ میاں بیوی کا پیدل سفر

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟