پاکستان کا اعزاز: ’ویژن پاکستان‘ نے آغا خان آرکیٹیکچر ایوارڈ 2025 جیت لیا

جمعرات 4 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کی عمارت ’ویژن پاکستان‘ نےعالمی شہرت یافتہ آغا خان آرکیٹیکچر ایوارڈ 2025 اپنے نام کرلیا ہے۔

یہ ایوارڈ 16ویں سائیکل کے تحت دیا گیا، جس میں پاکستان سمیت 7 ممالک کے نمایاں منصوبوں کو منتخب کیا گیا دیگر فاتح ممالک میں بنگلہ دیش، چین، مصر، ایران اور فلسطین شامل ہیں۔

’ویژن پاکستان‘ اسلام آباد میں قائم ایک جدید طرز کی عمارت ہے جسے آرکیٹیکٹ سیف اللہ صدیقی نے ڈیزائن کیا تھا جبکہ اس منصوبے کی تعمیر ڈی بی اسٹوڈیز نے کی ہے۔

عمارت کا ڈیزائن پاکستانی اورعرب فنِ تعمیر سے متاثر ہے اور یہ عمارت ایک خیراتی ادارے کے لیے بنائی گئی ہے جو پسماندہ نوجوانوں کو پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرتا ہے۔

ایوارڈ جیتنے پرآرکیٹیکٹ سیف اللہ صدیقی نے بتایا کہ یہ عمارت دراصل ایک ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ہے، جس کا مقصد کم وسائل والے نوجوانوں کو خود مختاری اور بااختیار بنانے کے لیے سیکھنے کا ماحول فراہم کرنا ہے۔

سیف اللہ صدیقی کے مطابق، وہ اپنے بیشتر منصوبوں میں موسمیاتی تبدیلی کو بھی مدنظر رکھتے ہیں۔

ادارے کی کلائنٹ، رشدا طارق قریشی کا کہنا ہے کہ یہ عمارت صرف جمالیاتی لحاظ سے دلکش نہیں ہے بلکہ یہ زندگیوں کو بدلنے کی طاقت رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ سی آئی او سمٹ اینڈ ایوارڈز 2025: پاکستان عالمی ڈیجیٹل قیادت میں نمایاں

’کوئی بھی نوجوان جو پہلے کبھی کلاس روم یا روشن مستقبل کا حصہ نہیں رہا، جب یہاں آتا ہے تو یہ جگہ اسے مکمل طور پر بدل دیتی ہے۔‘

’ویژن پاکستان‘ کا عالمی سطح پر یہ اعزاز پاکستان کے لیے نہ صرف ایک فخر کی علامت ہے بلکہ سماجی و تعلیمی ترقی کے سفر میں ایک نیا سنگ میل بھی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک افغان کشیدگی کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس 3 ہزار سے زائد پوائنٹس گرگیا

ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کردی

افغان طالبان نے متعدد پوسٹوں پر سفید پرچم لہرا کر امن کی بھیک مانگ لی

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشان غضب للحق، کابل سے قندھار تک افغان طالبان کے خلاف کامیاب پاکستانی کارروائی، افغان چوکیوں پر سفید جھنڈے لہرا دیے گئے، عالمی طاقتوں کی کشیدگی کم کرنے کی اپیل

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟