پوری قوم پاک افواج اور سپہ سالار کے ساتھ کھڑی ہے، وزیراعظم شہباز شریف

جمعہ 12 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر پر الزام تراشی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم مسلح افواج اور سپہ سالار کے ساتھ کھڑی ہے۔ْ

پرائم منسٹر ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ ’عمران نیازی کا بیان پاک فوج کے خلاف اس کی گھٹیا ذہنیت کا ایک اور ثبوت ہے‘۔

وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ یہ بیان 9 مئی کے المناک واقعات کے ماسٹر مائنڈ کا اعتراف جرم ہے اور یہ وہی ذہنیت ہے جس نے محب وطن آرمی افسران پر اپنے قتل کے جھوٹے الزامات لگائے اور سائفر اور بیرونی سازش کی جھوٹی کہانیاں گھڑیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ یہ ملک دشمنی اور دہشت گردوں کے ماسٹر مائنڈ کے اصل عزائم کا اظہار ہے اور یہ اس بات کا بھی اعتراف بھی ہے کہ 9 مئی کو جو کچھ ہوا وہ عمران نیازی کے کہنے پر ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کا وہ بیان ثبوت ہے کہ شہدا اور غازیوں کی یادگاروں کی بے حرمتی اور حساس تنصیبات اور عمارتوں پر حملے کے پیچھے منصوبہ بندی عمران خان کی ہی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو جنرل سید عاصم منیر سے تکلیف یہ ہے کہ وہ بطور ڈی جی آئی ایس آئی عمران نیازی، ان کی اہلیہ، فرح گوگی اور پی ٹی آئی کی سینیئر قیادت کی بدترین کرپشن سے آگاہ ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ’آرمی کے انتہائی ڈیکوریٹڈ، رینک اینڈ فائل میں ہردلعزیز اور میرٹ پر آرمی چیف بننے والے جنرل سید عاصم منیر کے خلاف ہرزہ سرائی بدنیتی کے سوا کچھ نہیں’۔ انہوں نے مزید کہا کہ شمشیر اعزاز اور حافظ قرآن ایماندار آرمی چیف سے عمران نیازی خوفزدہ ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑنے والی بہادر فوج کے سپہ سالار کے خلاف اس نوعیت کی گھٹیا گفتگو دہشت گردوں کی حمایت ہے۔ وزیر اعظم نے یہ بھی واضح کیا کہ پوری قوم مسلح افواج اور آرمی چیف کے ساتھ کھڑی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد میں خود کش حملہ ملکی یکجہتی اور سالمیت پر حملہ ہے، خورشید ندیم

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی غزہ اور علاقائی استحکام پر سلووینیا میں عرب ہم منصبوں کے ساتھ ملاقات

اسلام آباد خود کش دھماکا، سعودی عرب سمیت عالمی برادری کی شدید مذمت

ایران کے جوہری پروگرام پر امریکا سے بالواسطہ مذاکرات، عمان کی ثالثی میں مسقط میں اہم پیشرفت

وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کے لیے بائیو میٹرک کی ڈیڈ لائن دیدی

ویڈیو

اسلام آباد امام بار گاہ میں خود کش دھماکا بھارت کی سرپرستی میں کیا گیا، وزیر مملکت برائے داخلہ کی میڈیا سے گفتگو

امریکا ایران کشیدگی: سعودی عرب، ترکی اور پاکستان نے واشنگٹن کو کیا پیغام دیا؟

لاہور میں بسنت کے تہوار پر تاریخی جشن

کالم / تجزیہ

پاکستان کا پیچا!

’کشمیر کی جلتی وادی میں بہتے ہوئے خون کا شور سنو‘

مغربی تہذیب کا انہدام!