وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کے لیے بائیو میٹرک کی ڈیڈ لائن دیدی

جمعہ 6 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کو سعودی ویزا بائیو ایپ کے ذریعے بائیو میٹرک تصدیق کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق عازمین حج کو سعودی ویزا بائیو ایپ کے ذریعے بائیو میٹرک مکمل کرنے کی آخری تاریخ 8 فروری 2026 ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان حج 2026ء کے انتظامات پر معاہدہ طے پا گیا

ترجمان نے عازمین حج سے درخواست کی کہ وہ موبائل ایپ ’سعودی ویزا بائیو‘ کے ذریعے گھر بیٹھے اپنے فنگر پرنٹس مکمل کریں۔ عازمین کی سہولت کے لیے تاشیر سینٹرز ہفتہ اور اتوار صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کھلے رہیں گے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ رش سے بچنے کے لیے بہتر ہے کہ عازمین بائیو میٹرک مکمل کرنے کے لیے صرف سعودی ویزا بائیو ایپ استعمال کریں۔ بائیو میٹرک کے بغیر حج ویزا نہیں لگایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: 2025 کی بچت کی رقم حجاج کو واپس، حج 2026 کے پیکیجز کا اعلان

یاد رہے کہ 80 سال سے زائد عمر کے عازمین حج بائیو میٹرک سے مستثنیٰ ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب کی تمام تحصیلوں تک الیکٹرک بسیں پہنچائیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

شیئر بازار کی نئی اڑان، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 1 لاکھ 85 ہزار سے آگے

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی، کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا اور پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع

بنگلورو کے ڈے کیئر سینٹر میں بچوں پر مبینہ تشدد، واشنگ مشین میں بٹھانے اور باتھ روم میں بند کرنے کا انکشاف

روس کا کیف پر بڑا میزائل اور ڈرون حملہ، 11 افراد ہلاک، 50 سے زائد زخمی

ویڈیو

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

وی ایکسکلوسیو: اپوزیشن اس بار مذاکرات کے لیے سنجیدہ نظر آ رہی ہے، حکومت جواب کی منتظر ہے، طارق فضل چوہدری

کالم / تجزیہ

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟