اسلام آباد، خیبرپختونخوا، پنجاب میں زلزلے کے جھٹکے

جمعرات 4 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کنڑ سمیت مشرقی افغانستان میں ہولناک زلزلہ، ہلاکتیں 500 سے تجاوز کرگئیں

محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.9 ریکارڈ کی گئی، جس کی گہرائی 111 کلومیٹر اور مرکز افغانستان کے ہندوکش ریجن میں تھا۔

 زلزلے کے جھٹکے پشاور، مانسہرہ، ہنگو، ایبٹ آباد، سوات، مالاکنڈ، راولپنڈی اور اسلام آباد، اٹک، میانوالی اور گجرانوالہ میں محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے افغان زلزلہ متاثرین کے لیے 105 ٹن امدادی سامان حوالے کردیا

ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا کے ترجمان بلال احمد فیضی کے مطابق زلزلے کے بعد ریسکیو اہلکاروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے تاہم ابھی تک کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو کنٹرول روم کو اب تک کوئی ایمرجنسی کال موصول نہیں ہوئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عیدالفطر پر کتنی تعطیلات ہوں گی، وفاقی حکومت نے فیصلہ کرلیا

بنگلہ دیش کے خلاف آؤٹ پر ردعمل، آئی سی سی کی سلمان علی آغا کے خلاف کارروائی

ایرانی جزیرے پر امریکی حملہ، نقصان کی تفصیلات جاری کردی گئیں

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی میں تعطل کا خدشہ نہیں، وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس کو بریفنگ

مسجد اقصیٰ کے دروازے 14 روز سے بند ہیں، طاہر اشرفی نے عالم اسلام سے کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

ویڈیو

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے