دفاعی راز چین کو بیچنے پر امریکی محکمہ خارجہ کے اہلکار کو 4 سال قید

جمعہ 5 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی محکمہ خارجہ کے ایک اہلکار کو قومی دفاع سے متعلق خفیہ معلومات اکٹھی کرنے اور چین کی حکومت کے لیے کام کرنے والے افراد کو فراہم کرنے کی سازش کے الزام میں 4 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

محکمہ انصاف کے مطابق، 42 سالہ مائیکل شینا، جو ورجینیا کے شہر الیگزینڈریا کے رہائشی ہیں، واشنگٹن میں اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے مرکزی دفتر میں تعینات تھے اور ان کے پاس ’ٹاپ سیکرٹ‘ سیکیورٹی کلیئرنس موجود تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پینٹاگون کی پارکنگ میں امریکی جاسوس کی پر اسرار ہلاکت

اپریل 2022 سے شینا نے آن لائن مختلف پلیٹ فارمز کے ذریعے ایسے افراد سے رابطے شروع کیے اور بدلے میں رقم لے کر امریکی حکومت کی حساس معلومات فراہم کیں۔

ان میں سے 2 افراد نے خود کو بین الاقوامی کنسلٹنگ کمپنیوں کے ملازمین ظاہر کیا، لیکن شینا یہ سمجھتے رہے کہ وہ چین کی حکومت کے لیے کام کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے نے جاسوسوں کی آن لائن بھرتی شروع کردی

اگست 2024 میں شینا نے پیرو کے ایک ہوٹل میں ایک شخص سے ملاقات کی، جس نے انہیں 10 ہزار ڈالر اور ایک موبائل فون دیا تاکہ وہ خفیہ معلومات حاصل کرنے اور بھیجنے کا کام جاری رکھ سکیں۔

اکتوبر 2024 میں، شینا نے اسی فون کا استعمال کرتے ہوئے کم از کم 4 خفیہ دستاویزات کی تصاویر لیں اور بھیج دیں، یہ دستاویزات ’سیکرٹ‘ درجہ کی قومی دفاعی معلومات پر مشتمل تھیں۔

مزید پڑھیں:چینی عدالت نے 78 سالہ امریکی شہری کو جاسوسی کے الزام میں عمر قید کی سزا سنا دی

فروری 2025 میں، سی سی ٹی وی فوٹیج میں شینا کو دوبارہ دفتر کے اندر وہی فون استعمال کرتے ہوئے سات مزید ’’سیکرٹ‘‘ دستاویزات کی تصاویر لیتے ہوئے دیکھا گیا۔

تاہم اس بار وہ معلومات بھیجنے سے پہلے ہی ایف بی آئی نے ان کا فون قبضے میں لے لیا اور انہیں گرفتار کر لیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان کے علاقے خاران میں مسلح افراد کا تھانے اور بینکوں پر دن دہاڑے حملہ، ویڈیوز وائرل

ریل کی پٹریوں سے جنم لینے والا قصبہ، جہاں کی سیر سیاحوں کا خواب بن گیا

خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں برفباری، لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری

امریکی ٹیرف کا دباؤ، بھارت نے لڑکھڑاتی معیشت کو بچانے کے لیے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کر دیے

سیول کی کچی آبادی میں ہولناک آتشزدگی، 300 فائر فائٹرز متحرک

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

جامعہ اشرفیہ کے انگریزی جریدے کے نابینا مدیر زید صدیقی

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘