پینٹاگون کی پارکنگ میں امریکی جاسوس کی پر اسرار ہلاکت

جمعرات 30 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی فوج نے رواں ماہ کے وسط میں پینٹاگون کے قریب ایک گاڑی میں مردہ پائے جانے والے فوجی کو شناخت کر لیا ہے۔ مردہ پائے جانے والے شخص کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے دفتر میں کام کرنے والا ایک سینیئر انٹیلی جنس ماہر تھا۔

روسی خبر رساں ادارے آر ٹی کے آرمی آفیسر کا نام ماسٹر سارجنٹ بتایا گیا ہے۔ فوجی حکام نے گزشتہ روز بتایا کہ 42 سالہ جوآن پاؤلو 14 مارچ کو پینٹاگون کی شمالی پارکنگ لاٹ میں موجود اپنی کار  میں مردہ حالت میں پایا گیا تھا۔

جوآن پاؤلو  کی موت کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے ، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ وہ اس بارے میں تحقیقات جاری رکھیں گے۔

فلپائن میں پیدا ہونے اور بعد میں امریکا منتقل ہوجانے والے جوآن پاؤلو بورڈاڈور نے اپنے فوجی کیریئر کا آغاز 2004 میں پینٹاگون کی فورس پروٹیکشن ایجنسی میں کاؤنٹر انٹیلی جنس ایجنٹ کے طور پر کیا تھا۔

جوآن پاؤلو کو  گزشتہ مئی میں ماسٹر سارجنٹ کے عہدے پر ترقی ملی تھی ۔ ملازمت کے دوران انہیں جاپان، جرمنی، جنوبی کوریا، روس، اسرائیل، کینیڈا، بیلجیئم، فرانس اور عراق سمیت متعد ممالک میں خدمات انجام دینے کا موقع ملا۔

واضح رہے کہ جوائنٹ اسٹاف، فوج کی تمام چھ شاخوں پر مشتمل ہے اور اس کی سربراہی امریکی مسلح افواج کے اعلیٰ ترین افسر اور صدر، سیکریٹری دفاع اور قومی سلامتی کونسل کے سینیئر فوجی مشیر چیئرمین مارک ملی کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا اہم سفارتی دورہ پر آج روانہ ہوں گے

آبنائے ہرمز پر امریکی شکنجہ: ایران کی سمندری تجارت بند، خطے میں کشیدگی اور عالمی معیشت متاثر

آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی: امریکا اسے کیسے نافذ کر سکتا ہے؟

ایران امریکا مذاکرات کی بحالی کا امکان، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی

اسلام آباد میں کیا دیکھوں اور فارغ وقت کہاں گزاروں؟ امریکی صحافی نے پاکستانیوں سے تجاویز مانگ لیں

ویڈیو

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا