نارووال: نالہ ڈیک کے سرحدی علاقے سے بھارتی ساختہ مارٹر گولہ برآمد

ہفتہ 6 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نارووال کے سرحدی نالہ ڈیک کے قریب بھارتی ساختہ 51 ایم ایم مارٹر (شیل) گولہ برآمد ہوا ہے۔ مقامی افراد نے گولہ دیکھ کر فوری طور پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو اطلاع دی۔

ذرائع کے مطابق اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ بم ڈسپوزل اسکواڈ نارووال کے افسران موقع پر پہنچے اور مارٹر گولہ اپنے قبضے میں لے کر ناکارہ بنا دیا۔ حکام کے مطابق گولہ جموں کشمیر کی جانب سے آنے والے نالہ ڈیک کے نواحی علاقے میں ملا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp