نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰؐ کی ولادت باسعادت کی خوشی میں ملک بھر میں عید میلادالنبیؐ مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے۔
شہروں اور قصبوں میں سبز پرچموں کی بہار ہے جبکہ مساجد اور بلند عمارتیں چراغاں سے جگمگا رہی ہیں۔
🌙 12th Rabi ul Awal – Remembering the teachings of our beloved Prophet ﷺ. May Allah (SWT) guide us to follow his Sunnah. 💚#RabiUlAwal #EidMiladUnNabi #NUMS pic.twitter.com/lBeNZ1whIz
— NUMS Official (@NumsOfficial) September 5, 2025
یوم میلاد کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔
نماز فجر کے بعد ملک کی ترقی، سلامتی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
گورنر ہاؤس کراچی میں محفلِ میلاد
کراچی میں گورنر ہاؤس میں جشن میلاد النبیؐ کی پرنور محفل منعقد ہوئی۔
اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ حضورؐ کی سیرت طیبہ زندگی کے ہر شعبے کے لیے کامل رہنمائی فراہم کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سالانہ کتبِ سیرت، نعت و مقالات کے مقابلوں کے نمایاں افراد کیلیے 12 ربیع الاول پر انعامات
انہوں نے کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ انہیں 12 ربیع الاول کے دن ہی گورنر کا منصب ملا۔
لاہور میں شہر گلی گلی روشن
لاہور میں گلیاں، محلے اور بازار سبز پرچموں کی بہار آئی ہوئی ہے۔ مساجد کے مینار چراغاں سے منور ہیں اور شہری والہانہ انداز میں عید میلاد النبیؐ کا جشن منا رہے ہیں۔
اسلام آباد اور راولپنڈی: جلوس اور محافل
اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی محافل میلاد اور جلوس کا اہتمام کیا گیا ہے۔ شہری گھروں اور مساجد میں درود و سلام کی محفلوں کے ذریعے آقاؐ سے عقیدت کا اظہار کر رہے ہیں۔
کوئٹہ میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات
کوئٹہ میں جشن میلاد النبیؐ عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ شہر کی مساجد اور عمارتوں کو چراغاں سے سجایا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیکیورٹی کے لیے 4 ہزار سے زائد پولیس اور ایف سی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ سیکیورٹی پلان کے تحت موبائل فون ڈیٹا سروس بند کر دی گئی ہے۔














