پنجاب کی گیارہ رکنی نگراں کابینہ نے حلف اٹھا لیا

جمعہ 27 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور: پنجاب کی گیارہ رکنی نگراں کابینہ نے حلف اٹھا لیا، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کابینہ ارکان سے حلف لیا۔

پنجاب کی گیارہ رکنی نگراں کابینہ میں بلال افضل، ایس ایم تنویر، ڈاکٹر جاوید اکرم، ابراہیم مراد، تمکنت کریم، ڈاکٹر جمال ناصر شامل ہیں۔

نگراں کابینہ کا منصور قادر، وہاب ریاض، سید اظفر علی ناصر، عامر میر اور نسیم صادق بھی حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ پنجاب کی نگراں کابینہ میں عامر میر اور تمکنت کریم شعبہ صحافت سے وابستہ ہیں جب کہ وہاب ریاض پروفیشنل کرکٹر ہیں۔

یاد رہے کہ صوبہ پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی جو میڈیا ہاؤس کے مالک ہیں، بنیادی طور پر شعبہ صحافت سے ہی تعلق رکھتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غیر قانونی بھرتیاں کیس: سپریم کورٹ نے پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی کو نوٹس جاری کر دیا

ٹرمپ نے ایران کے 300 ارب ڈالر فنڈ تک رسائی اچھے رویے سے مشروط کر دی

سپریم کورٹ ملازمین کے یوٹیلیٹی الاؤنس میں 100 فیصد اضافہ، یکم جولائی 2026 سے اطلاق ہوگا

ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کو ٹاور لگانے سے روکنے پر 5 کروڑ روپے جرمانہ، قومی اسمبلی سے بل منظور

گھانا نے پنالٹی کے بغیر آخری لمحات میں پاناما کو شکست دے دی

ویڈیو

پاک سفارتکاری کی کامیابی، ایران امریکا امن معاہدے پر پشاور کے شہریوں کا خیرمقدم

اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کی خصوصی ’رن فار فن ریس‘، خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت

وی ایکسکلوسیو: پاکستان کو معاشی چیلنج درپیش مگر حکومت کو دور دور تک کوئی خطرہ نہیں، انجینیئر خرم دستگیر

کالم / تجزیہ

’آپ پاکستان سے آئے ہیں؟‘

ویڈنگ ڈیٹیکٹیو یا خانگی جاسوسوں کے اچھوتے کام کا احوال

عین عشق کا المیہ