سپریم کورٹ میں سالانہ عدالتی چھٹیاں ختم ہوگئی ہیں جس کے بعد کل سے نئے عدالتی سال کا آغاز ہو گا۔
8 ستمبر کو صبح ساڑھے 9 بجے نئے عدالتی سال کے حوالے سے جوڈیشل کانفرنس منعقد کی جائے گی جس سے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی خطاب کریں گے۔
یہ بھی پڑھیے: سپریم کورٹ: بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی 8 درخواستوں پر سماعت کل تک ملتوی
اس کے بعد ساڑھے 10 بجے چیف جسٹس فیسیلیٹیشن سینٹر کا افتتاح کریں گے جبکہ ساڑھے 11 بجے سے دوپہر ایک بجے تک سپر ٹیکس سے متعلق مقدمے کی سماعت ہو گی۔
یہ سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ کرے گا۔ آئینی بینچ کے سامنے سپر ٹیکس سے متعلق 1250 درخواستیں مقرر ہیں۔
اسی روز دن ایک بجے انتظامی نوعیت کا فل کورٹ اجلاس بھی ہو گا جس کی صدارت چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کریں گے۔ اجلاس میں سپریم کورٹ رولز 2025 کے حوالے سے سپریم کورٹ بار کی تجاویز پر غور کیا جائے گا۔