پنجاب کے مختلف اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید اور طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے مزید پانی چھوڑ دیا، پنجاب میں اونچے کے درجے کے سیلاب کا خدشہ، جلال پور پیر والا میں فوج طلب
پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق مون سون بارشوں کا دسواں سلسلہ 9 ستمبر تک جاری رہے گا۔
ادارے نے بتایا کہ اس اسپیل کے تحت اگلے 24 گھنٹوں میں صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے۔
جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال اور جہلم میں بارشوں کا امکان ہے، جبکہ گوجرانوالہ، لاہور، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین اور اوکاڑہ بھی بارشوں کی لپیٹ میں آسکتے ہیں۔
اس کے علاوہ ساہیوال، قصور، جھنگ، سرگودھا، میانوالی، ڈیرہ غازی خان، ملتان اور راجن پور میں بھی بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بارشوں کا 5 روزہ نیا اسپیل، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی
واضح رہے کہ بھارت نے ایک بار پھر پانی چھوڑ دیا ہے، جس کے باعث پنجاب میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔ جبکہ جلال پور پیر والا میں صورت حال خراب ہونے پر پاک فوج کو طلب کرلیا گیا ہے۔














