ایشیا کپ: سابق کرکٹرز کا ٹیم کو سپورٹ کرنے پر زور، بولنگ اور بیٹنگ کمبینیشن پر تحفظات

اتوار 7 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے سابق کرکٹرز نے زور دیا ہے کہ ایشیا کپ کے دوران قومی ٹیم کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے، تاہم بولنگ اور بیٹنگ کمبینیشن پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی اور آئندہ ایونٹس کے حوالے سے سابق کھلاڑیوں نے مختلف آرا کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف سے متعلق الزامات، پی سی بی کا قانونی کارروائی کا اعلان

سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کہا کہ ہمارے دور میں ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ زیادہ کھیلی جاتی تھی۔ انہوں نے زور دیا کہ ہمیں ہر حال میں پاکستان ٹیم کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔ ’یہ ٹیم ابھی بننے کے مرحلے میں ہے اور امید ہے کہ مستقبل میں اچھی کارکردگی دکھائے گی۔‘

انہوں نے کہاکہ پوری دنیا میں نئی ٹیمیں تیار کی جا رہی ہیں اور پاکستان کی یہ ٹیم بہترین پرفارمرز پر مشتمل ہے، جس میں چار سے پانچ ہارڈ ہٹر شامل ہیں۔ کھلاڑیوں کو یہ پیغام دیا جا چکا ہے کہ انہوں نے پاکستان کو میچز جتوانے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی ٹیم میں گیارہ کھلاڑی ایک ساتھ پرفارم نہیں کرتے، اس لیے ہمیں حارث کو اعتماد دینا ہوگا۔

ایک ذاتی حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ 12 سال پہلے ایک فنکشن میں بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیا سے ملاقات ہوئی تھی۔

عبدالرزاق کے مطابق تمنا بھاٹیا ایک اچھی اداکارہ ہیں اور انہوں نے ان سے ملاقات کے دوران بہترین جواب دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کیمرے پر تمام لڑکیاں اچھی لگتی ہیں۔

پاکستان کا بولنگ یونٹ مکمل نظر نہیں آ رہا، کامران اکمل

سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے کہا کہ موجودہ کنڈیشنز کے مطابق پاکستان کا بولنگ یونٹ مکمل نظر نہیں آ رہا۔ اگر ایسی کنڈیشنز میں اسپنرز کو موقع نہیں ملے گا تو پھر کہاں کھیلا جائے گا؟ انہوں نے کہا کہ 3 بولرز کے ساتھ میچ کھیلنا درست حکمت عملی نہیں ہے۔

انہوں نے افغانستان کے خلاف شکست اور یو اے ای کے خلاف میچ میں غیر سنجیدگی پر تنقید کی اور کہاکہ ایشیا کپ جیسے ایونٹ میں ایسی غلطیوں کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو صرف چھوٹی نہیں بلکہ بڑی ٹیموں کے خلاف بھی فتوحات حاصل کرنا ہوں گی۔

کامران اکمل نے کہاکہ حارث کو فائدہ تب ہی ہوگا جب وہ ٹاپ تھری میں بیٹنگ کریں۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ صائم ایوب کو اگلے چار سے پانچ سال بیٹنگ پر توجہ دینی چاہیے، اس کے بعد اگر ضرورت پڑے تو بولنگ کرائی جائے۔ حارث کا نمبر بھی بیٹنگ آرڈر میں تیسرے پر ہی ہونا چاہیے۔

بھارت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کامران اکمل نے کہاکہ کاغذ پر بھارتی ٹیم بہت مضبوط نظر آ رہی ہے۔ ان کی خواہش ہے کہ پاکستان بھارت کے خلاف کامیابی حاصل کرے، تاہم اس کے لیے قومی ٹیم کو سخت محنت کرنا ہوگی۔

سب کو قومی ٹیم کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے، عمر گل

سابق فاسٹ بولر عمر گل نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو سب کو سپورٹ کرنا چاہیے۔ ان کے مطابق بھارت کی ٹیم یقیناً مضبوط ہے لیکن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اچھی بیٹنگ یا بولنگ پرفارمنس سے بھی میچ جیتا جا سکتا ہے۔

انہوں نے یاد دلایا کہ پاکستان نے جتنے بڑے ٹورنامنٹس جیتے ہیں، ان میں بولرز نے ہی کلیدی کردار ادا کیا ہے، اس لیے ڈیتھ اوورز میں بولرز کی کارکردگی بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دینی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی کی نظر میں قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کے لیے کون موزوں؟

عمر گل نے کہاکہ اس ایونٹ میں شائقین بابر اعظم اور محمد رضوان کے ساتھ ساتھ ویرات کوہلی اور روہت شرما کو بھی شدت سے یاد کریں گے۔ ان کے مطابق موجودہ ٹیم کو بھرپور انداز میں سپورٹ کیا جانا چاہیے، اگرچہ ٹرائی نیشن سیریز میں پاکستان کی کارکردگی زیادہ شاندار نہیں رہی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

سعودی عرب: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی اجلاس میں شرکت

کوہاٹ: لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: 133 افغان طالبان کارندے ہلاک، 2 کور ہیڈکوارٹرز سمیت متعدد اہم ترین فوجی مراکز تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟