سیاسی جماعتوں اور تاجر تنظیموں کی کال پر بلوچستان میں کاروبارِ زندگی معطل

پیر 8 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گزشتہ ہفتے کوئٹہ کے شاہوانی اسٹیڈیم میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیرِ اہتمام جلسے کے اختتام پر ہونے والے خودکش دھماکے کیخلاف بلوچستان بھر میں شدید ردِعمل دیکھنے میں آیا، جہاں تمام سیاسی جماعتوں نے مشترکہ طور پر آج پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دی تھی۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر شہر مستونگ، قلات، خضدار، نوشکی، تربت، پشین، زیارت، ژوب، شیرانی، قلعہ سیف اللہ سمیت دوسرے اضلاع میں آج کاروباری مراکز، مارکیٹیں، دکانیں اور ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں بی این پی کے جلسے کے بعد دھماکا، اختر مینگل بال بال بچے

ہڑتال کی حمایت مختلف تاجر تنظیموں، سول سوسائٹی اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے کی گئی۔

شہری علاقوں میں ٹریفک معمول سے کم ہے جبکہ معمولاتِ زندگی متاثر ہیں، کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پولیس کی جانب سے مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

مزید پڑھیں: شاہوانی اسٹیڈیم دھماکہ: 8 ستمبر کو پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ اور عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اصغر خان اچکزئی نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شاہوانی اسٹیڈیم واقعے کے خلاف عوام نے آل پارٹیز کی کال پر بھرپور احتجاج ریکارڈ کرایا۔

ساجد ترین ایڈووکیٹ نے کہا کہ احتجاج کے دوران سیاسی کارکنوں کی گرفتاریاں کی گئیں، جن میں رحیم زیارتوال، قہار ودان، ملک نصیر شاہوانی اور ثنا اللہ کاکڑ سمیت دیگر قائدین شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: ’ 4 فٹ کے فاصلے پر موت کھڑی تھی‘، سریاب روڈ دھماکے میں بچ جانے والوں پر کیا گزری؟

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام نے ثابت کیا ہے کہ وہ حقیقی سیاست پر یقین رکھتے ہیں، شہدا کا خون کسی صورت رائیگاں نہیں جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں کے کارکن پُرامن احتجاج کررہے تھے، سیاسی جماعتیں کسی بھی صورت تشدد کا راستہ اختیار نہیں کریں گی۔

مزید پڑھیں: نواز شریف بلوچستان آکر کیا کریں گے، ان کے ہاتھ میں ہے کیا؟ سردار اختر مینگل

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے شاہوانی اسٹیڈیم کے باہر خودکش دھماکے میں 15 افراد جاں بحق جبکہ 38 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

 دھماکے کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر سیاسی و سماجی حلقوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے اور مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ واقعے کی فوری تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داروں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملکہ الزبتھ دوم کی 100ویں سالگرہ: ایک عہد ساز حکمران کی لازوال میراث

اگر جلد کوئی معاہدہ طے نہ پایا تو امریکا دوبارہ بمباری شروع کر دے گا، ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو ایک بار پھر دھمکی

2025 میں ہجرت کے راستوں پر 7,900 افراد ہلاک یا لاپتا ہوئے، اقوام متحدہ

داسن شناکا پی ایس ایل سے معطل ہونے والے تیسرے غیرملکی کھلاڑی، پی سی بی نے معذرت قبول نہ کی

موجودہ توانائی بحران سنگین ترین ہے، عالمی توانائی ایجنسی کے سربراہ کی وارننگ

ویڈیو

لائیوامریکا ایران جنگ بندی مذاکرات کے امکانات قوی تر، دونوں ممالک نے پاکستان دوبارہ آنے کا عندیہ دے دیا

لائیوجے ڈی وینس کی قیادت میں امریکی وفد ایران سے مذاکرات کے لیے اسلام آباد روانہ ہوگیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

فیلڈ مارشل نے ایران میں امن کے لیے عظیم کام کیا، شیخ حسن سروری

کالم / تجزیہ

علامہ اقبال اور پاکستان پوسٹ

اسرائیل کا مسئلہ کیا ہے؟

ایک اور ایک گیارہ سے نو دو گیارہ