رہنما مسلم لیگ (ن) خواجہ سعد رفیق نے سیلاب متاثرین میں چیک تقسیم کرتے وقت کیمرے بند کرا دیے۔
باجوڑ کے علاقے خار میں لیگی رہنما نے سیلاب متاثرین سے گفتگو کی اور جب چیک تقسیم کرنے کا وقت آیا تو کیمرے بند کرادیے۔
انہوں نے کہا کہ ابھی چیک دینے ہیں اس کی تصویریں بنانا مناسب نہیں، ہم نے ایک چھت کے نیچے بیٹھ کر بات چیت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: متاثرین سیلاب کے لیے امدادی سامان کیساتھ پہلی امریکی پرواز پاکستان پہنچ گئی
سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہم سب نے ایک دوسرے سے دکھ درد بانٹا، پاکستان زندہ باد، خیبر پختونخوا زندہ باد!
لیگی رہنما کے اس قدم کو سوشل میڈیا پر سراہا گیا اور مختلف لوگوں نے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
باجوڑ ( خار )—
اپنے کیمرے اب آف کر دیے جائیں تاکہ چیکس کی تقسیم کی جاۓ اور متاثرین میں سے کسی کی تصویر نہ بنائ جاۓ ۔ میں ایسی تصویریں بنانا مناسب خیال نہیں کرتا ۔۔ pic.twitter.com/V4EQRoon04— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) September 8, 2025
سینیئر صحافی اظہر عباس نے خواجہ سعد رفیق کو شاباش دی اور لکھا کہ یہ کام اس طریقے سے ہی ہونا چاہیے۔
اینکر عاصمہ شیرازی نے لکھا کہ آپ کا یہ رویہ جراتمندانہ اور قابل ستائش ہے، اللہ عزت میں اور اضافہ کرے۔














