نیب نے مبینہ کرپشن پر پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کے خلاف تحقیقات شروع کر دیں

ہفتہ 13 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کے خلاف متعدد الزامات کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔

نیب کے مطابق مراد سعید پر غیر قانونی بھرتیوں اور مبینہ کرپشن کے الزامات ہیں جبکہ پی ٹی آئی رہنما نےمبینہ طور پر فرنٹ مین حمید اور فضل مولا کے ذریعے ان پیسوں سے پراپرٹی خریدی۔

مراد سعید کے خلاف مبینہ کرپشن، رشوت اور غیر قانونی تقرریوں سمیت دیگر شکایات کی تحقیقات کے لیے متعلقہ محکموں کو خطوط ارسال کر دیے گئے ہیں۔

نیب نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، سیکرٹری آبپاشی اور سیکرٹری لائیو اسٹاک کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 24 مئی تک ریکارڈ طلب کر لیا۔

نیب کی جانب سے سیکرٹری آبپاشی کو ارسال کردہ نوٹس کے مطابق ادارے کو باغ ڈھیری سوات میں محکمہ کے ترقیاتی منصوبے میں مبینہ کرپشن سے متعلق شکایات موصول ہوئی ہیں جس کی تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس ضمن میں باغ ڈھیری ایریگیشن چینل تحصیل مٹہ سے متعلق منصوبے کی لاگت، کامیاب بولی دینے والے ٹھیکیدار، مالی اخراجات اور منصوبے پر اٹھنے والے اخراجات سے متعلق مکمل تفصیلات کا ریکارڈ مانگ لیا گیا ہے۔

نیب نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ،لائیو اسٹاک،ایریگیشن سے مبینہ غیر قانونی تقرریوں سے متعلق معلومات طلب کی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حکومتی یقین دہانی پر گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال 40 روز مؤخر

اسرائیل کا مصنوعی ذہانت پر بھی حملہ، ’چیٹ جی پی ٹی‘ پر گرتی ساکھ بچانے کے لیے من پسند بیانیہ مسلط کرنے کا انکشاف

بھارت: وارانسی ایئرپورٹ پر مسافر کی پستول چل گئی، 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں