پاکستان عالمی مالیاتی ڈھانچے کی اصلاح کے لیے قائدانہ کردار ادا کررہا ہے، اسحاق ڈار

پیر 8 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاکستان عالمی سطح پر ماحولیاتی انصاف کے فروغ اور عالمی مالیاتی ڈھانچے کی اصلاح کے لیے قائدانہ کردار ادا کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قانون اور فیصلہ سازی میں تمام آرا کو سنا اور انکا احترام کیا جائے، اسپیکرز کانفرنس کا اعلامیہ جاری

پیر کے روز نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے انٹرپارلیمنٹری اسپیکرز کانفرنس (آئی ایس سی) کے کرٹن ریزر سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کیا، یہ کانفرنس رواں سال نومبر میں منعقد ہوگی۔

اپنے خطاب میں نائب وزیراعظم نے کثیرالجہتی، پارلیمانی سفارتکاری اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کے مطابق تنازعات کے پرامن حل کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا حالیہ انتخاب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 2025-2026 کے دورانیہ کے لیے اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان عالمی سطح پر ماحولیاتی انصاف کے فروغ اور عالمی مالیاتی ڈھانچے کی اصلاح کے لیے قائدانہ کردار ادا کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سابق بنگالی وزیراعظم خالدہ ضیا سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

اسحاق ڈار نے اس بات پر زور دیا کہ انٹرپارلیمنٹری اسپیکرز کانفرنس نہ صرف دو جماعتی اتفاقِ رائے کی عکاسی کرتی ہے بلکہ یہ ایگزیکٹو اور مقننہ کے مابین مکالمے، اعتماد سازی اور تعاون کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

نواز شریف کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں اور تزئین و آرائش کا جائزہ

ایران جنگ میں نیا محاذ، ٹرمپ کا آبنائے ہرمز پر امریکی ملکیت کا دعویٰ، تہران کا سخت جواب

امریکی سینیٹر کوری بُوکر کا پاکستان کے کردار کا اعتراف، مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے اہم قرار

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘