ہزارہ موٹروے پر شاہ مقصود انٹرچینج کے قریب ٹرالر اور کرولا کار میں تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق افراد میں 39 سالہ رضا سلیم سکنہ گلگت سمیت 3 مرد اور 2 خواتین شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: موٹروے پر بے قابو بس کھائی میں جاگری، 8 افراد جاں بحق، 24 زخمی
حادثہ اس وقت پیش آیا جب کار راولپنڈی کی جانب جا رہی تھی کہ اچانک ٹرالر سے ٹکرا گئی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ تمام افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
مزید پڑھیں: کراچی سے اسلام آباد جانے والی بس کو خوفناک حادثہ، خواتین اور بچوں سمیت18افراد جاں بحق
ریسکیو 1122 ہری پور کی میڈیکل ٹیم نے لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ٹائپ ڈی اسپتال حویلیاں منتقل کر دیا۔ ریسکیو آپریشن میں موٹروے پولیس نے بھی حصہ لیا۔














