اسرائیل کا قطر میں حماس قیادت پر حملہ، سینیئر رہنما خلیل الحیہ شہید

منگل 9 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسرائیلی فوج نے دوحا میں موجود حماس رہنماؤں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کی سرتوڑ کوششیں حماس کو ختم کیوں نہ کرسکیں؟

عرب میڈیا کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحا میں 6 دھماکے سنے گئے ہیں، حماس قیادت دوحا میں مذاکرات کے لیے موجود تھی۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ قطر میں حماس کی سینیئر قیادت کو نشانہ بنایا گیا ہے، اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حماس قیادت کو درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا ہے۔

قطر کی دارالحکومت دوحہ کے قطارا ڈسٹرکٹ میں متعدد دھماکے سنے گئے، جہاں دھوئیں کے بادل اڑتے دیکھے گئے۔ گواہوں نے بتایا کہ دھماکے کے بعد کیٹرنگ ایریا سے اٹھتے ہوئے دھوئیں کا منظر سامنے آیا، اسرائیلی حملے میں حماس کے سینیئر رہنما خلیل الحیہ شہید ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل اور حماس میں جنگ بندی کے لیے موقع ہے، کھونا نہیں چاہتے، قطر

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد ان حماس اہلکاروں کو نشانہ بنانا تھا جو اکتوبر 7 کے حملے کی منصوبہ بندی، اس جنگ کے انتظام و انصرام میں شامل تھے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو بھی اسرائیلی فوج نے فلسطین سے باہر حملے میں شہید کیا تھا، انہیں ایران میں اسرائیل کے ایک فضائی حملے میں شہید کیا گیا تھا۔

قطر کی مذمت

قطر نے اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے ان حملوں کو بین الاقوامی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

قطر کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت قطری عوام اور مقیم افراد کے لیے مسلسل خطرہ ہے، یہ جارحیت عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

وزارت خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ اسرائیلی رویے کو برداشت نہیں کیا جائے گا، خطے کی امن و سلامتی سے کھلواڑ ناقابل برداشت ہے۔

امریکا کو پہلے ہی اس حملے سے آگاہ کردیا تھا، اسرائیل

دوسری جانب اسرائیلی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ان حملوں کے حوالے سے امریکا کو پہلے ہی بتادیا تھا، امریکا نے ان حملوں کی حمایت کی۔

یاد رہے کہ حماس کی قیادت غزہ میں جنگ بندی کے لیے امریکی تجویز پر غور کے لیے قطر میں جمع ہوئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp