سابق صدر عارف علوی کی ہمشیرہ اور معروف ڈینٹسٹ ڈاکٹر زعیمہ علوی احمد انتقال کرگئیں۔
ڈاکٹر عارف علوی نے سوشل میڈیا پلیت فارم ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں ان کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے لکھا کہ ان کی پیاری بہن، ہمدرد، دوست، اور ان سے بے پناہ محبت کرنے والی ڈاکٹر زعیمہ علوی احمد اللہ کو پیاری ہو گئیں۔
میری پیاری بہن، میری ہمدرد، میری دوست، اورمجھ سے بے پناہ محبت کرنے والی ڈاکٹر زعیمہ علوی احمد اللہ کو پیاری ہو گئیں۔
إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
وہ ایک نیک دل، مخیر خاتون تھیں، جنہوں نے اپنی زندگی اللہ کی رضا اور اور اُسکے بندوں کی خدمت میں وقف کر دی تھی۔ بالخصوص… pic.twitter.com/5t2PQCDF8s— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) September 10, 2025
’إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ، وہ ایک نیک دل، مخیر خاتون تھیں، جنہوں نے اپنی زندگی اللہ کی رضا اور اور اُسکے بندوں کی خدمت میں وقف کر دی تھی۔‘
ڈاکٹر عارف علوی کے مطابق اپنے شوہر ڈاکٹر رشید احمد کی 2019 میں وفات کے بعد سے ان کی بہن ڈاکٹر زعیمہ علوی احمد کی اللہ سے قربت میں اضافہ ہوتا گیا۔
’جب فرشتوں نے انہیں آواز دی ہوگی۔۔۔تو میری مطمئن بہن اپنے رب کی طرف چل پڑی ہوں گی، اے اللہ! اپنی رحمت سے ان کی مغفرت فرما، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کر، اور ان کے درجات بلند فرما، آمین۔‘














