ترک وزیر دفاع کا پاکستان کا دورہ، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

بدھ 10 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترکیہ کے وزیر دفاع یشار گولر نے پاکستان کا 3 روزہ دورہ کیا، اس دوران انہوں نے پاکستان ترکیہ مشترکہ وزارتی کمیشن کے 16ویں اجلاس میں ترک وفد کی قیادت کی۔ دورے کے دوران مختلف اہم ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اپنے 3 روزہ دورے کے دوران وزیر دفاع یشار گولر نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔ اس کے علاوہ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف سے ترک وزیر دفاع کی ملاقات، دوطرفہ تجارت میں 5 ارب ڈالر کے ہدف پر زور

وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران دونوں ممالک نے برادرانہ تعلقات کو باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں مزید گہرا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ تجارت و سرمایہ کاری، مشترکہ تحقیق و ترقی، آئی ٹی، زراعت، توانائی، تعلیم اور ثقافتی تبادلے کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے۔

ترکیہ کے وزیر دفاع یشار گولر کی وزیر دفاع خواجہ آصف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقاتوں میں بھی دونوں ممالک نے اسٹریٹجک اور دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کی تجدید کی۔

16واں مشترکہ وزارتی کمیشن پاکستان کے وزیر تجارت جام کمال خان اور وزیر یشار گولر کی مشترکہ صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک تعاون کونسل کے ایجنڈے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے اہم نکات میں تجارت، سرمایہ کاری، دواسازی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ای کامرس، رابطہ و ٹرانسپورٹ، توانائی، تعلیم، معدنیات، زراعت، میڈیا اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینا شامل تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ترک وزیر خارجہ اور وزیر دفاع کا دورہ، اعلیٰ پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں طے

یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان وسیع تر دو طرفہ تعاون کا جائزہ لینے کا ایک اہم موقع ثابت ہوا۔ دونوں فریقین نے اپنے برادرانہ تعلقات کو ایک ہمہ جہت شراکت داری میں ڈھالنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟