معروف یوٹیوبر اقرا کنول ماں بن گئیں، سوشل میڈیا پر مبارکبادوں کا ڈھیر

جمعرات 11 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف پاکستانی یوٹیوبر اقرا کنول ماں بن گئی ہیں۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ایک جذباتی پیغام کے ذریعے اپنی بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔

سسٹرولوجی چینل کے ذریعے شہرت پانیوالی اقرا کنول اوران کے شوہراریب پرویز نے انسٹاگرام پر مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی کہ ان کی دیرینہ دعا 10 ستمبر کو پوری ہوئی، جب ان کی ننھی شہزادی دنیا میں آئی۔

اس موقع پر جوڑے نے اپنی ننھی بیٹی کے ساتھ ایک دلکش تصویر بھی شیئر کی جس میں دونوں محبت بھری نگاہوں سے نومولود کو دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے اسے اپنی دعاؤں کا حسین جواب قرار دیا۔

اقرا کنول نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ آج ہماری زندگی کی سب سے بڑی نعمت ہماری بیٹی ہمیں مل گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈکی بھائی کی گرفتاری پر ’سسٹرولوجی‘ کی اقرا کنول کا مؤقف بھی سامنے آگیا

’جب ہم نے اُسے اپنی بانہوں میں لیا تو جو محبت محسوس ہوئی، اُسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔‘

اقرا کنول کی اس پوسٹ پر مداحوں اور چاہنے والوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ سب نے نومولود کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا ہے۔

اقرا کنول نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ ان کے شوہر اریب کی ہمیشہ خواہش تھی کہ پہلی اولاد بیٹی ہو۔ ’اللہ نے ہماری یہ دعا سب سے حسین انداز میں قبول کر لی، الحمدللہ۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جدہ: قدیم ترین مسجدِ عثمان بن عفان میں صدیوں پرانے حیران کن آثار دریافت

افغان طالبان عام شہریوں کو بطور ہیومن شیلڈ استعمال کر رہے ہیں، خواجہ محمد آصف

وی چیلنج: خواتین نے دلچسپ سوالات کے جوابات دے کر جیتے بیش قیمت انعامات

بلوچستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں خواتین کا استعمال، سیکیورٹی اداروں کا نیٹ ورک پر کاری وار

بین المذاہب ہم آہنگی اور ابراہیمی معاہدہ

ویڈیو

وی چیلنج: خواتین نے دلچسپ سوالات کے جوابات دے کر جیتے بیش قیمت انعامات

پشاور کے مہندی آرٹسٹ محمد حنان علی جن سے خواتین بخوشی حنا لگواتی ہیں

اصل غربت دل کی ہوتی ہے، دل تنگ ہو تو دولت بھی بے کار ہے

کالم / تجزیہ

بین المذاہب ہم آہنگی اور ابراہیمی معاہدہ

افغانوں کی تباہی کے ذمہ دار فسادی افغان طالبان ہیں

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے